• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوتشکیل شدہ پارلیمانی دفاعی کمیٹی میں راہل گاندھی اور کمل ہاسن شامل

Updated: October 03, 2025, 2:19 PM IST | Agency | New Delhi

یہ کمیٹی ہندوستان کی دفاعی پالیسیوں، فوجی تیاریوں اور اسٹر ٹیجک معاملات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، کمل ہاسن کی اس میں پہلی بار شمولیت ہوئی ہے۔

Congress leader Rahul Gandhi and Makkal Needhi Mem Party founder Kamal Haasan. Photo: INN
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اورمکل نیدھی میم پارٹی کے بانی کمل ہاسن۔ تصویر: آئی این این

نو تشکیل شدہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا  کےتجربہ کار اراکین شامل ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر رادھا موہن سنگھ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ پارلیمانی کمیٹی ہندوستان کی دفاعی پالیسیوں، فوجی تیاریوں اور اسٹر ٹیجک  معاملات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔دفاعی کمیٹی میں لوک سبھا  کے ۲۱؍ اور راجیہ سبھا کے ۱۰؍ اراکین شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کمیٹی کے اہم اراکین میں شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں ایم پی کمل ہاسن کی پہلی بار شمولیت ہوئی ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس سے قبل مختلف پارلیمانی کمیٹیوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، لیکن دفاعی کمیٹی میں ان کی شمولیت قومی سلامتی اور فوجی بہبود پر ان کے واضح موقف کے پیش نظر قابل ذکر ہے۔
ثقافتی سرگرمی اور اسٹرٹیجک پالیسی سازی
 معروف اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کو بھی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع میں شامل کیا گیا ہے۔ مکل نیدھی میم پارٹی کے بانی کمل ہاسن راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ انہوں نے طویل عرصے سے شفافیت، تکنیکی جدید کاری اور شہریوں پر مبنی حکمرانی کی وکالت کی ہے۔ دفاعی کمیٹی میں ان کی شمولیت ثقافتی سرگرمی سے اسٹرٹیجک پالیسی سازی کی طرف ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ کمل ہاسن اپنے واضح خیالات اور اصلاحی اقدامات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی موجودگی سے دفاعی جدت اور سول ملٹری تعلقات پر بات چیت کے لیے نئے تناظر سامنے آئیں گے۔کمیٹی کے دیگر ممتاز لوک سبھا ممبران میں کارتی چدمبرم، مہوا موئترا، روی کشن (رویندر شکلا)، جگدیش شیٹر اور تھرومالاوان تھولکاپیان شامل ہیں۔ راجیہ سبھا کے اراکین میں شکتی سنگھ گوہل، پریم چند گپتا، مجیب اللہ خان اور سدھانشو ترویدی شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا مینڈیٹ دفاعی بجٹ، خریداری کی پالیسیوں اور سٹریٹجک اصولوں کا جائزہ لینا ہے۔اس کے علاوہ امور داخلہ سے متعلق کمیٹی میں پرینکا گاندھی کو شامل کیاگیا ہے جبکہ امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور ہیں۔سائنس ٹیکنالوجی ،ماحولیات ،جنگلات اورماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق کمیٹی میں جے رام رمیش کو شامل کیاگیا ہے۔
ہندوستا ن کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط کرنا مقصد 
 واضح رہےکہ دفاعی کمیٹی میں راہل گاندھی اور کمل ہاسن جیسے لیڈروں کی شمولیت پارلیمنٹ کے قومی سلامتی پر جامع اور باخبر مکالمے کو فروغ دینے، سیاسی تقسیم کو ختم کرنے اور ہندوستان کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے متنوع مہارت کو بروئے کار لانے کے ارادے کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK