Inquilab Logo

شویتا مستقبل میں فلمساز بننا چاہتی ہیں

Updated: May 14, 2021, 10:14 AM IST | Agency | Mumbai

شویتا ترپاٹھی نے گزشتہ چندبرسوں میں فلموں میں بہت سے رول اداکئے ہیں اور ناقدین نے ان کی اداکاری کی تعریف بھی کی ہے۔

Shweta Tripathi .Picture:INN
شویتا ترپاٹھی۔تصویر :آئی این این

شویتا ترپاٹھی نے گزشتہ چندبرسوں میں فلمو ںمیں بہت سے رول اداکئے ہیںاور ناقدین نے ان کی اداکاری کی تعریف بھی کی ہے۔ فلم ’مسان‘ کی اداکارہ شویتا نے اپنے تمام کرداروں میں اپنی اداکاری کی صلاحیت دکھائی ہے ، اب انہوںنے پروڈیوسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، جس میں حقیقی اور معنی خیز موضوع پر فلم بنانےکانظریہ ہےجس کا مقصد قابل، اچھی صلاحیتوں اور ہونہار افراد کو ایک موقع دیناہے۔جلد ہی وہ اپنا پروڈکشن لانچ کرنے والی ہیں اور اس کا اعلان وہ جلد ہی کریں گی۔ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے  ایسے ہنرمند فنکاروں کی کہانیوں پر فلم اور ویب سیریز بنائیں گی جن کو انڈسٹری میں جلدی موقع نہیں ملتا ۔وہ ایسے افراد کو انڈسٹری میں ترقی  کا موقع بھی فراہم کریں گی۔  بالی ووڈ کی بڑھتی ہوئی مسابقتی دنیا میں شویتا ان افراد کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتی ہیں جن میں قابلیت  موجود ہے لیکن انہیں اپنی کہانیوں کو دنیا کے سامنے دکھانے کے لئے کوئی مناسب  موقع نہیں ملتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK