Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سکندر‘‘ کا رَن ٹائم ۲؍ گھنٹے ۲۰؍ منٹ، ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز

Updated: March 20, 2025, 2:36 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کا رَن ٹائم ۲؍ گھنٹے ۲۰؍ منٹ ہے جسے جلد ہی سینسر بورڈ کے پاس بھیجا جائے گا۔ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع ایکشن ڈرامہ فلم ’’سکندر‘‘ ۳۰؍ مارچ کو شاندار ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اس فلم نے اپنے اعلان کے بعد ہی سے کافی دھوم مچائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی ایڈیٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور فائنل کٹ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اسے جلد ہی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے پاس جمع کرائیں گے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، ہدایت کار اے آر مروگاداس نے فلم کے رَن ٹائم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین فلم ہے جس میں ’’گجنی‘‘ جیسا ٹویسٹ بھی ہے۔ 
پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے تصدیق کی کہ ’’سکندر‘‘ کا آخری ایڈیٹ لاک کر دیا گیا ہے۔ فلم کے رن ٹائم پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’سکندر‘‘ کا پہلا نصف تقریباً ایک گھنٹہ ۱۵؍ منٹ اور دوسرا نصف تقریباً ایک گھنٹہ ۵؍ منٹ کا ہے۔ مجموعی طور پر رن ٹائم تقریباً ۲؍ گھنٹے ۲۰؍ منٹ ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمہ کے شوٹ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسرز کی خدمات لی گئی ہیں

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم ٹریلر پر کام مکمل کر رہی ہے، جس کا مقصد فرسٹ ڈے، فرسٹ شو کے تجربے کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ اے آر مروگادوس نے مزید کہا کہ ’’لیکن اس کے علاوہ، ہم یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ ’’سکندر‘‘ صرف ایک بڑے پیمانے پر فلم سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک تفریحی فلم ہے جس میں بہت سارے جذبات ہیں اور ’’گجنی‘‘ جیسا ٹویسٹ بھی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرسٹوفر نولن’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کرسکتے ہیں

اسی انٹرویو میں، اے آر مروگاداس نے بتایا کہ وہ ۲۰۰۶ء سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے چین تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ’’گجنی‘‘ کیلئے اداکار سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت بات نہیں بن پائی تھی۔ تاہم، پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی بدولت یہ طویل انتظار کا موقع بالآخر پورا ہوا۔ فلم ساز نے انکشاف کیا کہ سلمان ’’سکندر‘‘ کے بارے میں اتنے پرجوش تھے کہ انہوں نے دیگر پروجیکٹس بھی ملتوی کردیئے۔ اے آر مروگادوس نے کہا کہ ’’ہم نے ۲۰۲۵ء کی تاریخیں مانگی تھیں، لیکن وہ اتنے پرجوش تھے کہ انہوں نے ہمیں فوری طور پر تاریخ دے دی اور دیگر فلموں کی تاریخیں بڑھا دیں۔ فلم کے ۳؍ نغمہ ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں شائقین خوب پسند کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK