مشہور اداکارہ سیمی گریوال ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گی۔ وہ کانزفلم فیسٹیول میںستیہ جیت رے کی فلم کی نمائندگی کریں گی۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 9:46 PM IST | Mumbai
مشہور اداکارہ سیمی گریوال ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گی۔ وہ کانزفلم فیسٹیول میںستیہ جیت رے کی فلم کی نمائندگی کریں گی۔
۱۳؍ مئی۲۰۲۵ءکو کانز فلم فیسٹیول کی تقریب میں سنیما سے رغبت رکھنے والے افراد کو ایک بہترین تحفہ ملے گا۔ مشہور ادکارہ اور ثقافتی آئیکون سیمی گریوال امسال کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران سیمی گریوال نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے یہ خبر شیئر کی ہے۔ انہوں نے بی ہائنڈ دی سینس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو کانز فلم فیسٹیول میں اپنی آمد کی خبر دی ہے۔ وہ کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی فلم ’’ارن یر دن راتری‘‘ کی نمائندگی کریں گی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’انہوں نے ہندوستانی کاسٹیوم ڈیزائنر کارلیو کو کانز فلم فیسٹیول میں اپنا لُک ڈیزائن کرنے کیلئے منتخب کیا ہے جو اپنے ایوننگ ویئر اور کسٹم گاؤن کی منفرد ڈیزائننگ کیلئے مشہور ہیں۔‘‘ سیمی گریوال نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بالآخر میں نے فیصلہ کر لیا کہ کون کانز ریڈ کارپیٹ کا میرا لُک ڈیزائن کرے گا۔ یہ ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد کیا جائے گا جہاں ہم ستیہ جیت رائے کی فلم ’’ارن یر دین راتری‘‘ کی اسکریننگ کریں گے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ چلی میں ہوگی
سیمی گریوال کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے۔ فیشن واچ ڈوگ ڈائٹ سبیا نے اس لمحے کو ’’منفرد‘‘ قرار دیا ہے اور سیمی گریوال کے ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کیا سیمی گریوال کانزفیسٹیول میں اپنے کریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں؟‘‘ مداحوں نے کمینٹس میں محبت کا اظہار کیا ہے۔