Inquilab Logo Happiest Places to Work

ای سی بی نے ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کا میچ منسوخ کر دیا

Updated: March 01, 2026, 8:02 PM IST | Abu Dhabi

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان شیڈول دوسرا ۵۰؍ اوورز کا میچ منسوخ کر دیا ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں سیکوریٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Abu Dhabi Stadium.Photo:INN
ابو ظہبی کا اسٹیڈیم۔ تصویر:آئی این این

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی)  نے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان شیڈول دوسرا ۵۰؍ اوورز کا میچ منسوخ کر دیا ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں سیکوریٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کی شام کیا گیا، جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جن میں ملک کے جوہری پروگرام سے متعلق مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ردعمل میں ایران نے میزائل حملے کیے، اور رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے کچھ حصوں اور خطے کے دیگر علاقوں پر اثر پڑا۔ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں سیکوریٹی الرٹس بڑھ گئے۔
اس صورتحال کے پیش نظر ای سی بی  نے کہا کہ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ نہیں ہوگا  اور یہ فیصلہ برطانوی حکومت کے مشورے کے بعد کیا گیا۔ای سی بی  کے بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔ بورڈ نے مزید کہا کہ وہ سیکوریٹی ماہرین اور حکومت کے حکام سے رابطے میں ہے اور سرکاری ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔ اس نے یہ بھی تصدیق کی کہ انگلینڈ ویمنز کی اگلے ہفتے ابو ظہبی کی شیڈول ٹور کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔بورڈ نے کہا کہ وہ آنے والے دوروں کے بارے میں مزید فیصلے کرنے سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے:مارچ میں’’ قصہ کورٹ کچہری کا‘‘،’’ٹاکسک‘‘اور ’’دُھرندھر۲‘‘ کی ریلیز


ای سی بی  کے بیان میں کہا گیاکہ ’’ہماری ٹیموں اور اسٹاف کی حفاظت اور سیکوریٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم مشرق وسطیٰ میں موجودہ حالات کے حوالے سے سیکوریٹی ماہرین اور حکومت سے رابطے میں ہیں اور سرکاری مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  انگلینڈ مینز لائنز اور پاکستان شاہینز کا دوسرا ۵۰؍ اوورز کا میچ اب نہیں ہوگا  اور ہم انگلینڈ ویمنز کی اگلے ہفتے ابو ظہبی کے لئے متوقع روانگی مؤخر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کے پری سیزن کیمپ میں دھونی بھی حصہ لیں گے


تاہم، انگلینڈ مینز سینئر ٹیم طے شدہ منصوبے کے مطابق ممبئی جا رہی ہے تاکہ آئی سی سی  مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں حصہ لے گی۔ صورتحال ابھی غیر مستحکم ہے اور خطے میں کھیلوں کی تنظیمیں مستقبل کے میچز کی تصدیق سے پہلے واقعات کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK