Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: July 11, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی فلم ’’ سن آف سردار ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے فلم کے ٹریلر میں مرنال ٹھاکر کو متعارف کروایا گیا ہے۔ ٹریلر کے کلپ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ فلم ایڈوینچر اور مزاح سے بھرپور ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء: ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ بمقابلہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘

’’سن آف سردار ۲‘‘ کا ٹریلر
جمعہ کو فلمسازوں نے ممبئی میں منعقد ہونے والے فن فیئر میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پنجاب میں فلمائی جانے والی پہلی جبکہ اسکاٹ لینڈ میں فلمائی جانےو الی دوسری فلم ہے۔ فلم کے ٹریلر کی شروعات اس سوال سے ہوتی ہے ’’کیا وہ اسکاٹ لینڈ میں رہ سکیں گے؟‘‘ٹریلر کی شروعات اجے دیوگن کے مزاحیہ نوٹ سے ہوتی ہے جس میں اجے دیوگن کے کردار کو ایک ضعیف عورت کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جنہیں وہ ’بیب‘ کہہ رہے ہیں ۔ وہ خاتون کا پول ڈانس دیکھنے کے بعد گر جاتے ہیں۔ فلم کے افتتاحی سین میں اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ فلم کامیڈی آف ہاررز ہوگی۔‘‘ ٹریلر میں اجے دیوگن، مرنال ٹھاکر اور دیگر اداکاروں کا تعارف بھی کروایا گیا ہے۔‘‘جیسا کہ کلپ میں دکھایا گیا تھا یہ فلم ایک فوجی آفیسر کی زندگی پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں اجےدیوگن نے پاکستان کو ٹرول بھی کیا ہے۔ دوسرے سین میں فلم بارڈر سے سنی دیول کا اشارہ بھی دیا گیا ہے۔ٹریلر میں چند ون لائنرز بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں ’’جسٹ جوکنگ‘‘اور ’’کدی ہنس بھی لیا کرو‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK