گاندھی جینتی ۲۰۲۵ء کے موقع پر ہندوستانی سنیما کی دو بڑی اور اہم فلمیں ’’کانتارا: چیپٹر ون‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ باکس آفس پر ٹکرا سکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai
گاندھی جینتی ۲۰۲۵ء کے موقع پر ہندوستانی سنیما کی دو بڑی اور اہم فلمیں ’’کانتارا: چیپٹر ون‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ باکس آفس پر ٹکرا سکتی ہیں۔
رشبھ شیٹی کی ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ ۲ ؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ کچھ ماہ قبل، دھرمیندر، آگستیا نندا اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’’اکیس‘‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی گاندھی جینتی ۲۰۲۵ء کیلئے کیا گیا تھا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ارشد وارثی اور اکشے کمار کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ بھی ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کو ذرائع نے بتایا کہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ ۱۹؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے ۲؍ اکتوبر کو ریلیز کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔ اکشے کمار اور سبھاش کپور سمیت ٹیم کو یقین ہے کہ انہوں نے ایک تفریحی، فیملی فلم بنائی ہے جو چھٹیوں میں ریلیز کیلئے موزوں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عامر خان، منصور خان کے ساتھ جنید کی اگلی فلم ’ ایک دن‘ پروڈیوس کریں گے
ایک دوسرے ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ ایک اچھی فلم ہے اور یہ سال کی دلچسپ فلموں میں سے ایک ہے۔ فائنل ایڈٹ دیکھنے کے بعد، پروڈیوسرز کو لگتا ہے کہ فلم چھٹیوں کی ریلیز کی ضمانت دیتی ہے۔اس لئے اسے ۲؍ اکتوبر کو ریلیز کرنا بہتر ہوگا۔ ‘‘ ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ کے ساتھ ممکنہ تصادم کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ ’’دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ٹکرا سکتی ہیں۔ بجٹ کے لحاظ سے رشبھ شیٹی کی فلم بڑی ہے جسے نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے جبکہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا بجٹ اوسط ہے۔ اگر یہ دونوں فلمیں ٹکراتی ہیں تو یقیناً ’’اکیس‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔