بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی نے اپنی آنے والی فلم ڈبل ایکس ایل کیلئے کافی وزن بڑھا یا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی نے اپنی آنے والی فلم ڈبل ایکس ایل کیلئے کافی وزن بڑھا یا ہے۔ہدایت کار سترام رمانی کی اس فلم میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ٹو پلس سائز خواتین کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کی تلاش میں ہیں۔ ہما قریشی کے مطابق’’میں نے اس فلم کے لیے 22 کلو وزن بڑھایا ہے۔ ‘‘ سوناکشی نے ۱۵؍ سے ۱۷؍ کلو وزن بڑھایا ہے۔