• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوناکشی سنہا کی فلم `’جٹادھارا‘ ۷؍ نومبر کو ریلیز ہوگی

Updated: September 17, 2025, 10:29 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سدھیر بابو کی فلم `’جٹادھارا‘۷؍ نومبر کو ریلیز ہوگی۔ زی اسٹوڈیو کی فلم ’جٹادھارا‘۷؍ نومبر کو ہندی اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

Sonakshi Sinha Photo: INN
سوناکشی سنہا۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سدھیر بابو کی فلم `’جٹادھارا‘۷؍ نومبر کو ریلیز ہوگی۔ زی اسٹوڈیو کی فلم ’جٹادھارا‘۷؍ نومبر کو ہندی اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سدھیر بابو اور سوناکشی سنہا مرکزی  کردار میں نظر آئیں گے۔ فلمسازوں نے ’جٹادھارا‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ پوسٹر میں اچھائی اور برائی، روشنی اور اندھیرے، انسانی خواہش اور کائنات کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے۔ فلم ’جٹادھارا‘ میں سدھیر بابو اور سوناکشی کے علاوہ دویا کھوسلہ کمار، شلپا شروڈکر، اندرا کرشنا، روی پرکاش اور نوین نینی بھی نظر آئیں گے۔
 فلم `’جٹادھارا‘ کے پروڈیوسر ز امیش کمار بنسل، شیوین نارنگ، ارونا اگروال، پریرنا اروڑہ، شلپا سنگھل اور نکھل نندا  ہیں۔ شریک پروڈیوسر اکشے کیجریوال اور کسم اروڑہ ہیں۔ کریٹیو پروڈیوسر دویا وجے اور سپروائزنگ پروڈیوسر بھاوینی گوسوامی ہیں۔ فلم کی موسیقی زی میوزک کمپنی نے دی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابھیشیک جیسوال اور وینکٹ کلیان ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK