Updated: August 02, 2026, 4:02 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونُو نگم نے انکشاف کیا ہے کہ کاپی رائٹ اور گلوکاروں کے حقوق کی حمایت کرنے کے بعد انہیں میوزک انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی سیریز اور زی میوزک نے ان کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا اور انہیں انڈسٹری میں نظر انداز کیا گیا۔
سونو نگم۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونُو نگم نے انکشاف کیا ہے کہ کاپی رائٹ اور گلوکاروں کے حقوق کی حمایت کرنے کے بعد انہیں میوزک انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سونو نگم نے دعویٰ کیا کہ ٹی سیریز اور زی میوزک نے ان کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا اور انہیں انڈسٹری میں نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’فلم چار دیواری انسان کے نفسیاتی پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے‘‘
کومل نہٹا کے پوڈکاسٹ’’دی میوزک: گیم چینجز سیریز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا’’میرا وقت آیا، پھر گزر گیا اور اب دوبارہ آیا ہے۔ جب میں اپنے عروج پر تھا تو لوگوں نے مجھے بے حد محبت دی، لیکن جب میں نے کاپی رائٹ کا مسئلہ اٹھایا تو ٹی سیریز نے مجھ پر پابندی لگا دی جبکہ زی میوزک نے بھی میرے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ ایک ایکٹیوسٹ بن گیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید تھی کہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا، لیکن حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ سونو نگم کے مطابق اس جدوجہد کے دوران انہیں کئی پروجیکٹس سے محروم ہونا پڑا، تاہم وہ گلوکاروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے اپنے فیصلے پر آج بھی قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’ہم ہتھیار کسی کے سپرد نہیں کریں گے، انہیں محفوظ رکھیں گے‘‘
یاد رہے کہ گلوکارسونو نگم نے برسوں پہلے الزام لگایا تھا کہ ان کی ریکارڈ کی گئی کچھ آوازیں دوسرے گلوکاروں کی آوازوں سے تبدیل کی جا رہی تھیں، جسے انہوں نے غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے موسیقی کی صنعت میں کاپی رائٹ اور رائلٹی کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ اس تنازع کے باعث ان کے کریئر پر کچھ عرصے کے لیے منفی اثر پڑا، لیکن سونو نگم کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ حالات بدل گئے اور اب وہ دوبارہ فلمی گانوں، لائیو کنسرٹس اور مختلف میوزیکل پروجیکٹس میں سرگرم ہیں۔