• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سورج برجاٹیا ایک بار پھرفیملی ڈراما بنارہےہیں، امیتابھ بچن ہیرو ہوں گے

Updated: January 01, 2021, 4:25 PM IST | Agency | Mumbai

شوٹنگ فروری۲۰۲۱ء میں شروع ہو سکتی ہے، فلم کا نام ابھی طے نہیں

Amitabh Bachchan. Picture :INN
امیتابھ بچن ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہدایتکار سورج برجاٹیا سپراسٹار امیتابھ بچن کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ ’میں نے پیارکیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ناظرین کو دینے  والے سورج برجاٹیا  اب ایک بار پھر سلمان خان کے بغیر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کہانی میں سلمان کے لئے کوئی رول نہیں ہے اس لئے ان کے بغیر سورج فلم بنا رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سورج بڑجاتیا کی فلم میں امیتابھ بچن اور بومن ایرانی ہیں۔ سورج برجاٹیا کے ساتھ امیتابھ کی یہ پہلی فلم ہوگی۔ راج شری بینر کے لیے امیتابھ ’سوداگر‘ میں کام کرچکے ہیں۔  اس فلم کا نام ابھی طے نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK