• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ڈی ایم سی میں بی جے پی نے میئرکی ضد چھوڑی

Updated: January 31, 2026, 11:40 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

شیوسینا (شندے) کی ہرشالی تھویل نے میئر کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

Harshali Thowell files her nomination for the post of Mayor. Picture: INN
ہرشالی تھویل میئر عہدے کیلئے پرچہ داخل کررہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی )کا اگلا میئر کون ہوگا؟ اب یہ تصویر مکمل طور پر واضح ہو چکی ہے۔ میئر کیلئے جمعہ کو شیو سینا (شندے) کی ہرشالی تھویل نے  اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔ دوسری جانب ڈپٹی میئر کیلئے بی جے پی کے راہل داملے نے   پرچہ بھرا ہے۔ عیاں رہے کہ میئر کیلئے بی جے پی کی جانب سے مسلسل دباؤ بنایا جارہا تھا۔تاہم شیوسینا( شندے) نے ایم این ایس اور دیگر پارٹیوں کے کارپوریٹروں کی حمایت حاصل کرکے میئر کیلئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی تھی۔ پرچہ داخل کرنے کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان  بڑی تعدادمیں موجود تھے اور نعرے لگارہے تھے۔ اس انتخاب کا سب سے اہم موڑ مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) کی جانب سے مہایوتی امیدواروں کو دی گئی غیر مشروط حمایت ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ راج ٹھاکرے کی پارٹی کے اس فیصلے کے بعد اب کسی بھی مخالف امیدوار کے جیتنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور یہ انتخاب محض ایک رسمی کارروائی رہ گیا  ہے۔اس موقع پر امیدوار ہرشالی تھویل،جو پیشے سے وکیل ہیں اور دوسری بار کارپوریٹر منتخب ہوئی ہیں ،نے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارپوریشن کے نظام میں شفافیت لانے اور شہر کے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کلئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار میئر کا عہدہ درج فہرست قبائل(ایس ٹی) کیلئے محفوظ تھا جس نے ہرشالی تھویل کی راہ آسان کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK