Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کا ٹیزر جاری، ٹام ہالینڈ نئے اوتار میں نظر آئے

Updated: August 02, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai

ٹام ہالینڈ کی اسپائیڈر مین فرنچائز کی چوتھی فلم ’’اسپائیڈر میں: برانڈ نیو ڈے‘‘کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروںمیںریلیز ہوگی۔

"spider man: Brand new day" will be released in theaters on July 31, 2026. Photo: INN
’’اسپائیڈرمین:برانڈ نیو ڈے‘‘ ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

مارویل اسٹوڈیوکی ٹام ہالینڈکی اسپائیڈر مین سیریز کی چوتھی فلم ’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیو ڈے‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ہے۔ جمعہ کو ریلیزہونے والے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر عوامی توجہ حاصل کر لی۔ ٹیزر کے مطابق یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جو بلاک بسٹر سپرو ہیرو فرنچائز میں ایک نیا چیپٹر ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی ری ریلیز، مداحوں کو اے آئی سے بنایا گیا کلائمیکس پسند نہیں آیا

ٹیزر کے کیپشن میں لکھا ہے ’’کچھ نیا برانڈ آنے والا ہے۔‘‘ جبکہ مداح آگے کی کہانی کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ ٹام ہالینڈ کی قیادت میں اسپائیڈرمین فرنچائز کی چار فلمیں ’’اسپائیڈرمین: ہوم کمنگ‘‘(۲۰۱۷ء)، ’’اسپائیڈ ر مینـ فار فرام ہوم‘‘ (۲۰۱۹ء) اور ’’اسپائیڈر مین : نو وے ہوم‘‘ (۲۰۲۱ء)ریلیز کی جاچکی ہیں۔

 

’’اسپائیڈرمین : برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ریلیز کی تاریخ
مارویل کامک اسٹائل اور ٹام ہالینڈکی اداکاری سے سجی یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘میں اسپائیڈی کون ہیں؟
ڈیسٹین ڈینیل کریٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں زینڈایا ایم جے واٹسن اورجیک بیٹلن ٹام ہالینڈ کےجگری دوست کا کردار نبھائیں گے جبکہ نیڈ لیڈزبھی اس میں اداکاری کریں گے۔ ہالی ووڈ رپورٹرنے یہ تصدیق کی ہے کہ مارک رفیلو اس مرتبہ بروس بینر یعنی ہلک کا کردار نبھائیں گے۔  ’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیو ڈے‘‘ میں مشل منڈو، جو اپنی فلم ’’بیٹر کال سول‘‘کیلئے مشہور ہیں، اسکورپیو کے کردار میںواپس آئیں گے جو ’’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘‘ کا ویلن تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK