اسپوٹیفائی انڈیا نے عمران ہاشمی اور راگھو جویال کو ایک ساتھ پیش کرتے ہوئے نیا اشتہار جاری کیا، جس نے سوشل میڈیا پر فوراً تہلکہ مچا دیا۔ مداحوں نے اسے مزاحیہ انداز میں ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ ری یونین‘‘ قرار دیا۔
EPAPER
Updated: December 06, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
اسپوٹیفائی انڈیا نے عمران ہاشمی اور راگھو جویال کو ایک ساتھ پیش کرتے ہوئے نیا اشتہار جاری کیا، جس نے سوشل میڈیا پر فوراً تہلکہ مچا دیا۔ مداحوں نے اسے مزاحیہ انداز میں ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ ری یونین‘‘ قرار دیا۔
اداکار عمران ہاشمی اور راگھو جویال ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں، اور انٹرنیٹ نے فوراً اس پر زبردست ردعمل دیا ہے۔ اسپوٹیفائی انڈیا نے حال ہی میں ایک نیا اشتہار جاری کیا جس میں دونوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا، اور جس لمحے وہ ایک ہی فریم میں آئے، مداحوں نے خوشی سے چیختے ہوئے سوشل میڈیا بھر دیا۔ صارفین نے مزاحیہ انداز میں اسے ’’بیڈز آف بالی ووڈ ری یونین‘‘ کا نام دے دیا۔ اشتہار کی شروعات اس طرح ہوتی ہے کہ عمران ہاشمی وی آئی پی اسٹائل کے لاؤنج میں بیٹھے ایک کنسرٹ کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران راگھو جویال ایک ’’فوری نوٹس‘‘ کی طرح داخل ہو کر گھبراہٹ سے کہتے ہیں:’’ریپڈ آگیا!‘‘
یہ بھی پڑھئے: مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا کی فلم ’’وارانسی‘‘ کی ریلیز سے قبل ہزار کروڑ کمانے کی امید
وہ اپنا ’’ٹاپ گانا‘‘ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں جبکہ عمران فوراً مذاق میں بڑے بھائی والا انداز اختیار کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح زور سے گانا کیوں نہیں گاتا۔ جیسے ہی دونوں کی کلاسک نوک جھونک شروع ہوتی ہے، مداحوں کو فوراً نیٹ فلکس کے شو ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کی یاد آ جاتی ہے، جہاں ان کے مشہور سین نے ہفتوں تک سوشل میڈیا پر راج کیا تھا۔ اشتہار میں عمران مزید طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ مشہور ہونے کے بعد لوگ ’’پرانے رشتے بھول جاتے ہیں۔‘‘ راگھو اپنی مزاحیہ ٹائمنگ کے ساتھ اس پر تالیاں بجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسپوٹیفائی ٹاپ ۱۰: ۷؍برسوں سے اریجیت سنگھ جلوہ برقرار
راگھو، اشتہار کے آخر میں، اپنا ٹاپ ٹریک ’’تم ہی میری شب ہے‘‘ منتخب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ عمران ہاشمی کی تصویر والی شرٹ بھی پہنے ہوتے ہیں، جس سے پورا منظر ایک مزاحیہ فین بوائے لمحہ بن جاتا ہے۔یاد رہے کہ نیٹ فلکس کے شو ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ جس کی ہدایتکاری آرین خان نے کی ہے، میں راگھو اور عمران کا مشترکہ سین غیر معمولی طور پر وائرل ہوا تھا۔ اس میں راگھو جویال نے ’’پرویز‘‘ نامی کردار نبھایا تھا، عمران ہاشمی کے ایک پرجوش فین کے طور پر، جو ۲۰۰۴ء کی فلم ’’مرڈر‘‘ کے گانے ’’کہو نہ کہو‘‘ پر جذباتی پرفارمنس کرتا ہے۔ اس سین نے نہ صرف راگھو کو نئی شناخت دی بلکہ شو کی مقبولیت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد مداح ایک بار پھر اس جوڑی کی اسکرین کیمسٹری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔