Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکواش کی تاریخ رقم: ۱۸؍ سالہ آمنہ عرفی نئی ورلڈ چیمپئن بن گئیں

Updated: May 18, 2026, 7:04 PM IST | Cairo

مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش اسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ءجیت کر تاریخ رقم کر دی۔

Amina Orfi.Photo:X
آمنہ عرفی۔ تصویر: ایکس

مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش اسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ  ۲۰۲۶ءجیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے فائنل میں دنیا کی نمبر دو کھلاڑی نور الشربینی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کم عمر ترین ویمن ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیزہ میں کھیلے گئے فائنل میں ۱۸؍ سالہ آمنہ عرفی نے تجربہ کار کھلاڑی نور الشربینی کو۱۱۔۶، ۶۔۱۱، ۱۱۔۶، ۷۔۱۱؍ اور ۱۲۔۱۴؍ سے شکست دی۔یہ میچ ویمنز ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین فائنل ثابت ہوا۔آمنہ عرفی نے اس جیت کے ساتھ نور الشربینی کا نویں بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:کانز ۲۰۲۶ء: ہاویئر بارڈیم کی ٹرمپ، نیتن یاہو، پوتن پر شدید تنقید


۱۸؍ سال اور ۱۰؍ ماہ کی عمر میں ٹائٹل جیت کر وہ دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ چیمپئن بن گئیں۔  وہ اسکواش کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی ہیں جو بیک وقت ورلڈ جونیئر اور ورلڈ سینئر چیمپئن شپ کے ٹائٹلز اپنے پاس رکھتی ہیں۔ اس فتح کے بعد عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود آمنہ نے ثابت کر دیا کہ وہ مستقبل کی عالمی نمبر ون ہیں۔ویمنز فائنل کے ساتھ ساتھ مردوں کے مقابلے میں بھی مصر کا پلڑا بھاری رہا۔ مصطفیٰ عسل نے یوسف ابراہیم کو یکطرفہ مقابلے میں۴۔۱۱، ۱۔۱۱؍ اور۱۰۔۱۲؍ سے ہرا کر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔۲۵؍ سالہ مصطفیٰ عسل کے کیریئر کا یہ دوسرا ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اپنے حریف یوسف ابراہیم کی ہمت کو سراہا جو انجری کے باوجود فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھئے:اداکارہ صبا آزاد ’الفا میل‘ کے تصور کو نہیں مانتیں


ملائیشیا ماسٹرز میں ہندوستانی مشن، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ۲۶؍ رکنی دستہ میدان میں
 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں  منگل  سے شروع ہونے والے ملائیشیا ماسٹرز۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے لیے ۲۶؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو کی دستبرداری اور ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کی عدم موجودگی کے باعث، اس بار ہندوستان کی نوجوان ٹیم پر سب کی نظریں ہوں گی۔ پیرس ۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین ہندوستانی مہم کی قیادت کریں گے، جنہیں مینز سنگلز میں آٹھویں سیڈ دی گئی ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار ایچ ایس پرنئے (۲۰۲۳ء کے چیمپئن) کے ساتھ کرن جارج، تھارون منے پلی اور کئی نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ویمنز سنگلز میں انتی ہڈا کو چھٹی سیڈ ملی ہے، جبکہ مالویکا بنسوڈ اور انمول کھرب جیسی باصلاحیت کھلاڑی بھی میدان میں ہوں گی۔ہندوستان کی صفِ اول کی ویمنز ڈبلز جوڑی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہیں، کیونکہ گایتری ابھی انجری سے نجات پانے کے عمل  سے گزر رہی ہیں۔ اسٹار جوڑی ساتوک اور چراغ نے بھی تھائی لینڈ اوپن کے بعد آرام کو ترجیح دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK