’’بدلا پور‘‘ کی کامیابی کے بعد سریرام راگھون کو ’’بدلاپور ۲‘‘ کی ہدایتکاری کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ابھی لکھی جارہی ہے۔ تاہم، مداح چاہتے ہیں کہ مرکزی کردار ورون دھون ہی ادا کریں۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 8:35 PM IST | Mumbai
’’بدلا پور‘‘ کی کامیابی کے بعد سریرام راگھون کو ’’بدلاپور ۲‘‘ کی ہدایتکاری کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ابھی لکھی جارہی ہے۔ تاہم، مداح چاہتے ہیں کہ مرکزی کردار ورون دھون ہی ادا کریں۔
سریرام راگھون کی ’’بدلاپور‘‘ کو ورون دھون کے بہترین پرفارمنس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لہٰذا دنیش وجن کی میڈاک فلمز نے جب ’’بدلاپور‘‘ کے سیکویل کا انکشاف کیا تو اس اعلان نے مداحوں کو پُرجوش کردیا۔ سریرام راگھون جنہوں نے ’’بدلاپور‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے، فلم کے سیکویل کی بھی ہدایتکاری کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے پیپنگ مون کو بتایا کہ ’’سریرام راگھون اور ان کے مصنفین اب بھی کہانی کو تشکیل دے رہے ہیں۔ وہ کچھ جرات مندانہ آئیڈیاز کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں اور داستان کو درست کرنے کیلئے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ سیکویل میں ایک بار پھر غصے اور انتقام جیسے جذبے کو شامل کیا جائے گا حالانکہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ براہ راست تسلسل ہو گا یا علاحدہ فلم ہوگی۔‘‘
خیال رہے کہ ’’بدلا پور‘‘ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ورون دھون، ہما قریشی، یامی گوتم، دیویہ دتہ، ونئے پاٹھک اور نواز الدین صدیقی اور راھیکا آپٹے نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔سوشل میڈیا پر فلم کے سیکویل کا اعلان ہونے کے بعد مداح چاہتے ہیں کہ فلم میں ورون دھون کو دوبارہ شامل کیا جائے اور انہیں ہی مرکزی کردار دیا جائے۔ تاہم، فلم کی کہانی کے بعد ہی اس کی کاسٹنگ شروع ہوگی۔