• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیوش گوئل سے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنیک کی ملاقات

Updated: February 27, 2026, 10:25 AM IST | New Delhi

امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے حوالے سے ’مثبت گفتگو‘ ہوئی : وزیر تجارت۔

An enthusiastic meeting between Howard Litnick and Piyush Goyal. Photo: PTI
ہاورڈ لٹنیک اور پیوش گوئل کی پرجوش ملاقات۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنیک نے جمعرات کو یہاں مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ ۔ اگرچہ اس ملاقات کی باقاعدہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم سفارتی حلقوں کا ماننا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عبوری معاہدے اور امریکہ کی نئی درآمدی پالیسی کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ہندوستان میں متعین امریکی سفیر سرگئی گور بھی موجود تھے۔ 
وزیر تجارت نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے حوالے سے ’’مثبت بات چیت‘‘ ہوئی ہے۔ اس دورے کی اہمیت حالیہ قانونی اور انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ اس کے تحت امریکہ میں ہندوستانی مصنوعات پر ۱۸؍ فیصد درآمد ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اور ہندوستانی منڈیوں کو امریکی مصنوعات کیلئے کھولنے کا منصوبہ تھا۔ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے ان احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا جن کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر مختلف ممالک پر بھاری ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر پر اے آئی کا وار: ۴۷؍ ارب ڈالر کا صفایا

عدالتی فیصلے کے بعد، امریکی حکومت نے ۲۴؍ فروری سے ۱۵۰؍ دنوں کیلئے تمام ممالک پر۱۰؍ فیصد یکساں درآمدی ڈیوٹی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی کی شرح میں اس اچانک تبدیلی کے بعد ہندوستانی حکام نے اس ہفتے کے آغاز میں اپنے وفد کا امریکہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ اب ہوورڈ لٹنیک کی دہلی آمد کو ان خدشات کو دور کرنے اور ایک نئے تجارتی توازن کی تلاش کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیریف کی سبب عالمی سطح پر کاروبار متاثر ہوئے ہیں  ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK