• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۷؍ سال قبل اِس فلم میں شاہ رخ خان نے باپ اور بیٹے کا کردار ادا کیا تھا

Updated: September 09, 2024, 7:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان، بالی ووڈ کے غیر متنازع بادشاہ ہیں جس کی وجہ ان کا کسی بھی کردار میں اپنے آپ کو ڈھال لینا ہے۔ ’’جوان‘‘ سے ۲۷؍ سال قبل انہوں نے ایک فلم میں باپ اور بیٹے دونوں کا کردار ادا کیا تھا۔ جانئے وہ فلم کون سی ہے۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان، بالی ووڈ کے غیر متنازع بادشا ہ ہیں جس کی وجہ ان کا کسی بھی کردار میں اپنے آپ کو ڈھال لینا ہے۔ اداکاری کے ۳۰؍ سال سے زیادہ عرصے میں شاہ رخ نے رومانوی ہیرو، نفسیاتی ولن اور ایکشن اسٹار کے کردار ادا کئے ہیں۔ انہوں نے جو بھی کردار نبھائے، انہیں شائقین نے پسند کیا۔ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوان‘‘ میں وہ کئی برسوں بعد ڈبل رول میں نظر آئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے ۲۰۱۶ء کی فلم ’’فین‘‘ میں ڈبل رول کیا تھا۔ تاہم، ’’جوان‘‘ میں انہوں نے باپ اور بیٹے کا کردار نبھایا تھا۔ 
’’جوان‘‘ ایک بلاک بسٹر فلم تھی جو ایک ہزار کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوئی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان نے دو الگ الگ  عمر کے کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم پورے مہینے سنیما گھروں میں ہاؤ س فل رہی تھی۔ ۲۰۲۳ء شاہ رخ خان کا سال تھا کیونکہ اس سال ان کی دو اور فلمیں ’’پٹھان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ بھی ریلیز ہوئی تھیں جنہوں نے باکس آفس پر کافی ریکارڈ توڑے تھے۔  اب جبکہ شاہ رخ خان کی’’جوان‘‘ میں باپ بیٹے کے کردار نے بھیڑ کو سنیماگھروں میں کھینچ لایا تھا، تو آپ کو بتادیں کہ یہ پہلی ایسی فلم نہیں تھی جس میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے دونوں کا کردار ادا کیا تھا۔ ۲۷؍ سال قبل ۱۹۹۶ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’انگلش بابو دیسی میم‘‘ میں بھی انہوں نے باپ اور بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔


لیکن اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں انہوں نے ڈبل نہیں بلکہ ٹرپل رول ادا کئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے باپ اور  جڑواں بیٹوں کا رول نبھایا تھا۔ تاہم، ’’جوان‘‘ جو بلاک بسٹر تھی، وہیں ’’انگلش بابو دیسی میم ‘‘ سپر فلاپ فلم تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK