اداکار اکشے اوبرائے فلم ساز کین گھوش کے آئندہ پروجیکٹ ’اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک‘ میں ایک ہندوستانی کمانڈو کے طورپر اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک جی۵؍ آر اسٹریم کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: April 20, 2021, 9:50 AM IST | Agency | Mumbai
اداکار اکشے اوبرائے فلم ساز کین گھوش کے آئندہ پروجیکٹ ’اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک‘ میں ایک ہندوستانی کمانڈو کے طورپر اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک جی۵؍ آر اسٹریم کی جائے گی۔
اداکار اکشے اوبرائے فلم ساز کین گھوش کے آئندہ پروجیکٹ ’اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک‘ میں ایک ہندوستانی کمانڈو کے طورپر اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔اسٹیٹ آف سیج:ٹیمپل اٹیک جی۵؍ آر اسٹریم کی جائے گی۔کین گھوش کی ہدایت میں بنی یہ فلم۲۴؍ ستمبر۲۰۰۲ء میں گجرات کے گاندھی نگر میں بنے اکشر دھام مندر میں دہشت گردانہ حملے پر مبنی ہے جس میں۳۰؍ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھی اور۸۰؍ سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ فلم میں اکشے اوبیرائے اور اکشے کھنہ دو ایسے بھائی ہیں جو فلم میں دوست کی طرح نظر آئیں گے۔ اکشے اوبیرائے نے کہا،’’اس فلم میں میں اکشے کے چھوٹے بھائی اور قریبی دوست (فوج میں) کا کردار ادا کررہا ہوں۔کین گھوش اور جی نے مجھے اس کےلئے تجویز دی تھی اور میں نے ہامی بھر دی۔ میں نے منالی میں تین سے چار دن شوٹنگ کی تھی اس دوران ہم نے بہت انجوائے بھی کیا۔ کمانڈو کی وردی پہننے کا موقع بہترین تھا اور اس تجربے کے ساتھ میرے دل میں کمانڈو کےلئے عزت بھی بڑھ گئی ہے۔