Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان میں آوارہ کتّے کی دہشت، ۷؍ گھنٹے میں ۱۴۰؍ شہریوں کو کاٹ لیا

Updated: August 11, 2026, 11:07 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

۷؍سال کی بچی شدید زخمی، سائن اسپتال میں زیر علاج۔پولیس اہلکاروں نے رات بھر گشت کرکے کتے کو پکڑلیا۔

Stray dogs are caught and kept in cages. Picture: INN
آوارہ کتوں کو پکڑ کر پنجرے میں رکھا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

 کھڑک پاڑہ، سندیپ ہوٹل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک آوارہ کتے کی دہشت نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ گزشتہ روز سڑکوں پر چلنے والے شہریوں پرآوارہ کتے نے اچانک حملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔ کاٹنے اوربھنبھوڑنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔ مقامی شہریوں کا دعویٰ ہے کہ آوارہ کتا اب تک تقریباً ۱۲۵ سے ۱۴۰ ا؍فراد کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے تاہم اس تعداد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:پرشانت کشور اور سونیترا پوار کی ملاقات پرسپریہ سُلےکا ردعمل

مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی شب ایک آوارہ کتا کھڑک پاڑہ اور آس پاس کی سڑکوں پر گھوم رہا تھا کہ اچانک راہ گیروں پر جھپٹ پڑا۔ اس کتے نے ۶ ؍سے ۷؍ گھنٹے میں تقریبا ۱۴۰ ؍افراد کو لیا۔ زخمی ہونے والے کئی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچنا پڑا۔ رکمنی بائی اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سندیپ پگارے کے مطابق تمام زخمیوں کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ زخمیوں میں کچھ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں اور ایک ۱۱؍ سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے مزید علاج کے لئے ممبئی کے سائن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آوارہ کتے کے مسلسل حملوں کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خاص طور پر تشویش پائی جارہی ہےجبکہ متعدد شہریوں نے رات کے وقت مذکورہ علاقوں سے گزرنے سے بھی گریز کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں دورانِ تدریس اردو اسکول کے استاد کا انتقال

آوارہ کتے کے حملے کی اطلاع ملتے ہی مہاتما پھولے پولیس اور کھڑک پاڑہ اسٹیشنوں کے اہلکاروں نے رات بھر سرچ آپریشن چلا کر کتے کو تلاش کیا۔ کتا بار بار اپنی جگہ تبدیل کر رہا تھا جس کے باعث اسے پکڑنا پولیس اور شہریوں کے لئے خاصا مشکل ثابت ہوا۔ بالآخر شہریوں کی مدد سے پولیس اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد علاقے کے مکینوں نے راحت کا سانس لیا۔ 

کے ڈی ایم سی میں ۸۰؍ہزار آوارہ کتے

اس ضمن میں کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ابھینو گوئل نے بتایا کہ کے ڈی ایم سی کی حدود میں ۸۰؍ ہزار آوارہ کتے موجود ہیں۔ ان کی نس بندی کے لئے میونسپل کارپوریشن کا ڈاگ اسٹریلائزیشن پروجیکٹ جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کا کام ایک ایجنسی کو سونپا گیا ہے۔ اس منصوبے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے اسے مزید مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ آنے والے ۴؍  برسوں میں ۸۰ ؍ہزار آوارہ کتوں کی نس بندی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK