Inquilab Logo

سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی تعریف کی

Updated: November 29, 2023, 5:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سہانا خان اپنے حالیہ انٹر ویو کےایک وائرل ویڈویو میںعالیہ بھٹ کے فیشن اور نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں اپنی شادی کی ساڑی پہننے کی تعریف کرتی نظر آئیں۔

Suhana Khan and Alia Bhat. Photo: INN
سہانا خان اور عالیہ بھٹ۔ تصویر : آئی این این

عالیہ بھٹ کو ۶۹؍ویں نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ کی تقریب میں انہوں نے اپنی شادی کی ساڑی پہنی تھی۔ عالیہ نے آیویری سبیاچی کی ساڑی کو ایک الگ انداز میں زیب تن کیا تھا۔ عالیہ نے اس فیشن پرایک اہم میسج دیا۔
’دی آرچیز‘سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے جارہی سہانا خان نے عالیہ کی قومی ایوارڈ کی تقریب جیسے اہم موقع پراپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہننے پر تعریف کی۔ سو شل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں سہانا فیشن پر اپنا نظریہ پیش کرتے نظرآرہی ہیں۔
سہانا نے کہا کہ’’ عالیہ نے اپنی شادی کی ساڑی نیشنل ایوارڈز کے لیےدوباری پہنی اور مجھے لگتا ہے کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس کا ایک رتبہ ہے، جس کا اثر ہے، میں نے سوچا کہ یہ ناقابل یقین اور انتہائی ضروری پیغام تھا۔ انہوں نے ایسا کیا اور فیشنکپر ایک موقف اختیار کیا۔ اگر عالیہ بھٹ اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہن سکتی ہیں تو پھر ہم پارٹی کے لیے ایک لباس کئی مرتبہ دہرا سکتے ہیں۔ہمیں نیا لباس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں احساس نہیں ہے لیکن نئے کپڑے بنانے سے ویسٹ بڑھتاہے جو ہماری حیاتیاتی تنوع اور ماحول کو متاثر کرتا ہے۔ تو یہ بہت ضروری ہے۔‘‘


عالیہ کو فلم ’ گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئےاکتوبر ۲۰۲۳ءمیں نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔ انہوں نے تقریب میں شادی کی ساڑ ی پہننے کے آئیڈیا کے بارے میں ایک انٹرویوں میں بتایا کہ ’’جب بھی کوئی بڑا واقعہ یا بڑا لمحہ آتا ہے، آپ اس کی تیاری شروع کر دیتے ہیں میں نے فطری طور پر ایسا محسوس کیا، `میں اپنی شادی کی ساڑی دوبارہ پہننے جا رہی ہوں۔ یہ وہ لباس تھا جس میں میں نے خود کو سب سے زیادہ آرام دہ اور مکمل محسوس کیا۔ اور یہ ایک خاص لمحہ تھا۔ کسی خاص موقع پر ایک سے زیادہ بار ایک خاص لباس پہنا جا سکتا ہے۔‘‘
سہانا خان کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں آغاز کرنے جارہی ہے۔جو ۷؍دسمبرکونیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK