• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول ۳؍دہائیوں سے فلموں کے ذریعہ تفریح کررہے ہیں

Updated: October 21, 2025, 4:30 PM IST | Agency | Mumbai

مشہور اداکار سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ۳؍ دہائی پر مشتمل  فلمی سفر کے دوران  اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل میں  ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔

Sunny Deol still looks young. Photo: INN
سنی دیول آج بھی جوان نظر آتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
مشہور اداکار سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ۳؍ دہائی پر مشتمل  فلمی سفر کے دوران  اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل میں  ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔ سنی دیول کی پیدائش ۱۹؍اکتوبر۱۹۵۶ء کو ہوئی تھی۔ اداکاری کا ہنر انہیں وارثت میں ملا۔ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ  دیکھنے جایا کرتے تھے اسی وجہ سے ان کا  رجحان بھی  فلموں کی جانب ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔سنی نے  ابتدائی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔سنی نے اپنےکریئرکی شروعات اپنے والد کی فلم بے تاب سے کی۔۱۹۸۳ء میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہت ثابت ہوئی۔فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی  فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم ٹکٹ کھڑی پر  کامیاب نہ ہوسکی۔
۱۹۸۵ءمیں سنی دیول کو ایک بار پھر سے راہل رویل کی ہدایت میں بنی فلم’ارجن‘میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔فلم ارجن کی کامیابی کے بعد سنی کی شبیہ اینگری ینگ مین اسٹار کے طورپر بن گئی۔اس فلم کے بعد پروڈیوسر، ہدایت کاروں نےزیادہ فلموں میں سنی دیول کی اسی شبیہ کو پیش کیا۔ان فلموں میں سلطنت، ڈکیت ،یتیم،انتقام،پاپ کی دنیا جیسی فلمیں شامل ہیں۔۱۹۹۰ءمیں ریلیز ہوئی فلم’گھایل‘سنی کے  کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔فلم میں اپنی بہترین اداکاری  کے لئے سنی دیول کو بہترین اداکار کے طوپر فلم فیئر کے ایوارڈ کے ساتھ ہی قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔۱۹۹۱ء میں ریلیز ہوئی فلم ’نرسمہا‘ سنی کے کرئیر کی ایک اور  سپرہٹ فلم رہی۔۹۹۳ءمیں ریلیز فلم’دامنی‘سنی کے فلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔یوں تو یہ پوری فلم میناکشی شیشادری کے ارد گرد گھومتی ہے لیکن سنی نے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔فلم میں اپنے بہترین رول کےلئے وہ بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔۱۹۹۷ءمیں ریلیزہوئی فلم ’بارڈر اور ’ضدی‘ کی کامیابی کے بعد سنی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر اپنی کوئی ہوئی شناخت پانے میں کامیاب ہوگئے۔بارڈر میں انہوں نے مہاویر چکر  حاصل کرنے والے میجر کلدیپ سنگھ کے رول میں جان ڈال دی تھی۔۱۹۹۹ءمیں سنی دیول نے فلم’دل لگی‘ کے ذریعہ فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا۔۲۰۰۱ءمیں ریلیز فلم’غدر ایک پریم کتھا‘ان کے فلمی کریئر کی بہتر فلم ثابت ہوئی۔حب الوطنی کے جذبے سے  لبریز یہ فلم شائقین کو کافی پسند آئی۔ساتھ ہی یہ فلم آل ٹائم ہٹ فلموں میں شمار کی گئی۔سنی نے اپنے کریئر  میں اب تک ۹۰؍ فلموں میں اداکاری کی ہے۔سنی آج بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔سنی کی دیگرفلموں میںگھایل کا سیوئل گھائل ونس اگین، پوسٹر بائیز ، ڈر، جاٹ، یملہ پگلا دیوانہ،  غدر۲؍، بھیا جی سپرہٹ شامل ہیں۔ آج کل سنی دیول چنندہ فلموں میں ہی کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ وہ سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK