Inquilab Logo

سنی دیول فلم ’رامائن‘ میں ہنومان کا کردار نبھائیں گے

Updated: October 11, 2023, 10:24 AM IST | Agency | Mumbai

آدی پورش کے بعد نتیش تیواری رامائن پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کا کردار بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ادا کریں گے۔

Sunny Deol. Photo. INN
سنی دیول۔ تصویر:آئی این این

آدی پورش کے بعد نتیش تیواری رامائن پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کا کردار بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ادا کریں گے۔ راون اور سیتا کا کردار ادا کرنے والے ستاروں کے نام بھی طے کر لیے گئے ہیں لیکن خبریں آرہی ہیں کہ ہنومان کے کردار کے لیے سنی دیول کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ اداکار سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم غدر۲؍ نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ غدر۲؍ کے بعد اب تارا سنگھ ہنومان کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ فلم ساز نتیش تیواری نے اپنی آنے والی فلم `رامائن کے لیے سنی دیول کا انتخاب کیا ہے اور وہ انہیں ہنومان کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ نتیش تیواری نے اس فلم کیلئے سنی دیول کو پیشکش کی ہے اور بتایاجارہا ہےکہ اس کردار کیلئے سنی دیول پُر جوش ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK