• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سشمتا سین حسن کی ملکہ اور حوصلے کی علامت

Updated: November 19, 2026, 1:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہندوستان کی تاریخ میں کچھ نام ایسے ہیں جو صرف کامیابی کی کہانی نہیں سناتے، بلکہ ہمت، خودداری اور انسانیت کا سبق بھی دیتے ہیں۔

The whole world acknowledges Sushma Sen`s beauty. Photo: INN
سشتما سین کی خوبصو رتی کی پوری دنیا قائل ہے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی تاریخ میں کچھ نام ایسے ہیں جو صرف کامیابی کی کہانی نہیں سناتے، بلکہ ہمت، خودداری اور انسانیت کا سبق بھی دیتے ہیں۔ سشمیتا سین انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں، وہ ہندوستان کی پہلی مس یونیورس ہیں، ایک بہادر ماں ہیں، اور لاکھوں لڑکیوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ سشمیتا سین ۱۹؍ نومبر ۱۹۷۵ء کو حیدرآباد میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ان کے والدشوبیرسین ہندوستانی فضائیہ میںونگ کمانڈر تھے، اور والدہ سبھرا سین زیورات کی ڈیزائنر ہیں۔ والد کی نوکری کی وجہ سے ان کا بچپن ہندوستان کے مختلف شہروں میں گزرا۔ انہوں نے دہلی کے ایئر فورس گولڈن جوبلی انسٹی ٹیوٹ اور سکندرآباد سے تعلیم حاصل کی۔بچپن سے ہی سشمتا میں ایک خاص اعتماد تھا۔ وہ لمبی، خوبصورت اور بے باک تھیں۔ انہیں اسٹیج پر بولنا، لوگوں سے بات کرنا اور اپنی بات پر قائم رہنا بچپن سے ہی آتا تھا۔

۱۹۹۴ءہندوستان کے لیے ایک تاریخی سال تھا۔۱۸؍سال کی سشمتا سین نےفیمینا مس انڈیاکا مقابلہ جیتا، جس میں انہوں نے اس وقت کی مشہور ماڈل ایشوریا رائے کو بھی شکست دی۔

اس کے بعد وہ فلپائن کے شہر منیلا میں ہوئےمس یونیورس ۱۹۹۴ءکے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنےگئیں۔

یہ بھی پڑھئے: بارہویں کے امتحانات کے سبب مادھوری دکشت کی پہلی فلم کی شوٹنگ مؤخر ہوئی تھی

پوری دنیا کی خوبصورت ترین لڑکیوں کے درمیان سشمتا نے اپنی ذہانت، اپنی مسکراہٹ اور اپنے اعتماد سے سب کو متاثر کر دیا۔ جب ان کا نام فاتح کے طور پر پکارا گیا، تو وہ مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف ۱۸؍سال تھی۔ یہ لمحہ ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ تھا۔ ایک لڑکی نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہندوستانی لڑکیاں صرف خوبصورت نہیں، ذہین اور بااعتماد بھی ہوتی ہیں۔مس یونیورس کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ عورت کی اصل خوبصورتی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا تھا کہ عورت کی اصل خوبصورتی اس کے اعتماد اور اس کی انسانیت میں ہے۔ یہ جواب آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

مس یونیورس کا تاج جیتنے کے بعد سشمتا نے بالی ووڈ کا رخ کیا۔ انہوں نے۱۹۹۶ءمیں فلم’دستک‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ شروع میں ان کی فلمیں زیادہ کامیاب نہیں ہوئیں، لیکن انہوں نے ہارنہیں مانی۔ آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنا شروع کیا۔ان کی مشہور فلموں میںصرف تم(۱۹۹۹ء)،بیوی نمبر ون (۱۹۹۹ء)، آنکھیں (۲۰۰۲ء)، میں ہوں نا (۲۰۰۴ء)، میں نے پیار کیوں کیا؟ (۲۰۰۵ء) فی اِلحال (۲۰۰۲ء) شامل ہیں۔

کچھ سال فلموں سے دور رہنے کے بعد سشمتا نے۲۰۲۰ءمیں ویب سیریز ’آریہ‘ سے شاندار واپسی کی۔اس سیریز میں انہوں نے ’آریہ کا کردار ادا کیا، جو ایک عام گھریلو خاتون سے ایک طاقتور اور بہادر عورت بن جاتی ہے۔اس کردار نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ناقدین نے کہا کہ سشمتا نے اپنی زندگی کی بہترین اداکاری کی ہے۔ انہیں اس کردار پرفلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ بھی ملا۔

۲۰۲۳ءمیں سشمتا کو دل کا دورہ پڑا اور ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی۔اس مشکل وقت میں بھی انہوں نےہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ جلد واپس آئیں گی۔انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ زندگی میں کوئی بھی مشکل آئے، ہار نہ مانو۔ ان کا یہ حوصلہ لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک بنا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK