Inquilab Logo Happiest Places to Work

سودیس‘ کی اداکارہ کی کار کو اٹلی میں حادثہ پیش آیا

Updated: October 05, 2023, 9:25 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس‘ میں نظر آنے والی اداکارہ گایتری جوشی اٹلی میں کار حادثے سے دوچار ہوئی ہیں۔

Gayatri Joshi
گایتری جوشی

 شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس‘ میں نظر آنے والی اداکارہ گایتری جوشی اٹلی میں کار حادثے سے دوچار ہوئی ہیں۔ جب یہ حادثہ ہوا، گایتری اپنے شوہر وکاس اوبرائے کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔  حادثے کے بعد ان کی کار ایک کیمپنگ وین اور دوسری کار سے ٹکرائی۔گایتری اور ان کے شوہر اس حادثے میں بال بال بچ گئے لیکن ان سے ٹکرانے والی کار میں سوار سوئس جوڑے کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لمبرگینی اورفیراری کے ڈرائیوروں نے سارڈینیا میں ایک تنگ سڑک پر ایک کیمپنگ وین کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔تینوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور کیمپروین الٹ گئی۔ حادثے کےبعد فیراری میں آگ لگ گئی جس کے باعث اس میں سفر کرنے والا سوئس جوڑا ہلاک ہوگیا۔ حادثےکاویڈیو وائرل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK