Inquilab Logo

سورا نیویارک میں تعطیلات گزار رہی ہیں 

Updated: November 08, 2022, 12:50 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سورا بھاسکر آج کل امریکہ کی سیر کررہی ہیں۔ سورا نے نیویارک سے اپنی دلکش تصاویر ٹویٹر پر شیئر کئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Swara Bhaskar  .Picture:INN
سورا بھاسکر ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سورا بھاسکر آج کل امریکہ کی سیر کررہی ہیں۔ سورا نے نیویارک سے اپنی دلکش تصاویر ٹویٹر پر شیئر کئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ٹویٹ میں سورا نے نیویارک شہر کی میٹرو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی ہیں۔انہوں نے کیپشن میں کہا کہ اگر مداح مجھے سب وے میں دیکھیں تو وہ آ کر حال چال پوچھ سکتے ہیں۔ہمیشہ کی طرح سورا سے خائف افراد یہاں بھی خاموش نہ رہ سکے۔ رشی باگری نے کہا کہ سورا بھاسکر ہندوستان میں میٹرو نہیں بننے دیتیں اور امریکہ کی میٹرو میں بخوشی سفر کرتی ہیں۔اپنی بات کہتے ہوئے رشی باگری نے اداکارہ کی ۳؍ برس پرانی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سورا نے ممبئی میں احتجاج کیلئے لوگوں کو مدعو کیا تھا۔دراصل میٹرو کے راستے پر موجود درختوں کو کاٹ کر ٹرین کا راستہ بنایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے سورا نے احتجاج کیا تھا، وہ میٹرو ٹرین بننے کی مخالف نہیں تھیں بلکہ درخت کاٹنے کی مخالفت کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK