آئی سی سی نے مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ ۷؍ فروری ۲۰۲۶ءسے شروع ہو گا۔ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان ۱۵؍ فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai
آئی سی سی نے مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ ۷؍ فروری ۲۰۲۶ءسے شروع ہو گا۔ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان ۱۵؍ فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔
آئی سی سی نے مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ ۷؍ فروری ۲۰۲۶ءسے شروع ہو گا۔ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں ہندوستان اور پاکستان ۱۵؍ فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ شائقین کے لیے سب سے زیادہ متوقع اور سنسنی خیز مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔۲۰۲۵ء کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہو گی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور پاکستان کو امریکہ، نیدرلینڈس اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان اپنا پہلا گروپ میچ ۷؍فروری کو ممبئی میں امریکہ کیخلاف کھیلے گا، ۱۲؍ فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ ۳؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ ۷؍ فروری سے ۸؍ مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔ فارمیٹ ۲۰۲۴ء کے جیسا رکھا گیا ہے، جس میں ۲۰؍ٹیموں کو ۴؍ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے ٹاپ ۲؍ ٹیمیں سپر۸؍میں جائیں گی، جہاں دوبارہ انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر۸؍کے گروپوں میں ٹاپ۲؍ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:کیا پلاش مچھل نے اسمرتی مندھانا کو دھوکہ دیا؟ ان کے مبینہ عشقیہ پیغام وائرل ہوگئے
اگر ہندوستان گروپ اسٹیج سے آگے بڑھتا ہے تو ان کے سپر۸؍کے تین میچ احمد آباد، چنئی اور کولکاتا میں ہوں گے۔ اگر وہ سیمی فائنل (فائنل۴) تک پہنچے تو ان کا سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے کولمبو یا کولکاتا کو دوسرے سیمی فائنل کے لیے آپشن کے طور پر رکھا ہے اور فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ سری لنکا یا پاکستان میں سے کوئی سیمی فائنل میں پہنچتا ہے یا نہیں۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو میچ کولمبو میں ہوگا، ورنہ فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:زیلنسکی نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات پر ٹرمپ سے بات چیت کریں گے
میزبان ہندوستان اورسری لنکا کے علاوہ، ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں شامل دیگر ۱۸؍ ٹیمیں یہ ہیں: افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کنیڈا، اٹلی، نیدرلینڈس، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان، اور یو اے ای۔ ہندوستان موجودہ چمپئن ہے، جس نے ۲۰۲۴ء ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے فائنل میں باربڈوس میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کرخطاب جیتا تھا۔