• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو اے ای کو شکست

Updated: February 18, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۴؍ ویں مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو بآسانی ۶؍ وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے۔

South Africa`s Team.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کی ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۴؍ ویں مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو بآسانی ۶؍ وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے۔ کوربن بوش کی عمدہ بولنگ اور ڈیوالڈ بریوس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پروٹیز نے نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ’’سپر ایٹ‘‘ مرحلے میں اپنی جگہ بھی پکی کر لی ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بارش سے متاثرہ اس میچ میں سودمند ثابت ہوا۔ بوش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ۳؍ اہم وکٹیں حاصل کیں اور یو اے ای کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔  عالی شان شرفو (۴۵؍ رنز) اور کپتان محمد وسیم (۲۲؍ رنز) کی کوششوں کے باوجود یو اے ای مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں پر صرف ۱۲۲؍ رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ کی مداخلت، حکومت مسلم شخص پر حملے میں نفرت انگیزجرائم کے الزامات شامل کرنے پر راضی

جنوبی افریقہ نے  ۱۲۳؍ رنز کا ہدف محض۲ء۱۳؍  اوورز میں حاصل کر کے رن ریٹ میں بھی اضافہ کر لیا۔  کپتان ایڈن مارکرم نے صرف۱۱؍ گیندوں پر۲۸؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ڈیوالڈ بریوس (۳۶؍ رنز) اور ریان ریکلٹن (۳۰؍رنز) نے تیسری وکٹ کے لیے ۴۹؍رنز جوڑ کر جیت کی راہ ہموار کر دی۔  جنوبی افریقہ نے ۴۰؍گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔ یو اے ای کی جانب سے حیدر علی اور جواد اللہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھئے:جموں کشمیر پہلی بار فائنل میں، عاقب نبی اور عبدالصمد کی شاندار کارکردگی

جنوبی افریقی بولر کوربن بوش کو ان کی بہترین بولنگ اسپیل (۳؍وکٹیں) پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ کا مورال بلند ہے کیونکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK