Inquilab Logo

تنقید کے تعلق سےسوال پوچھنے پر تاپسی پنو صحافی پر برہم

Updated: September 16, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

تاپسی پنو نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلے ایوارڈز ۲۰۲۲ءکی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نےاداکارہ سے ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم دوبارہ کے بارےمیں سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے بارے میں نقادوں کی آرا اچھی نہیں بلکہ منفی کمنٹس ہیں۔

Taapsee Pannu .Picture:INN
اداکارہ تاپسی پنو۔ تصویر:آئی این این

 تاپسی پنو نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلے ایوارڈز ۲۰۲۲ءکی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نےاداکارہ سے ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم دوبارہ کے بارےمیں سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے بارے میں نقادوں کی آرا اچھی نہیں بلکہ منفی کمنٹس ہیں۔صحافی کے سوال پر تاپسی برہم ہوگئیں اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سوالات کرنے سے قبل اپنا ہوم ورک مکمل کیا کرو، ورنہ پھر بولو گے ایکٹرز کو تمیز نہیں ہے۔   انہوں نے صحافی سے پوچھا کہ کس فلم کے خلاف منفی ریمارکس نہیں چلایا گیا اور جب اس صحافی نے مزید سوال کرنے کی کوشش کی تو تاپسی نے مداخلت کرتےہوئے کہا کہ آپ میری بات کا جواب دیں، میں آپ کے سوال کا جواب دے دوں گی، کونسی فلم کے ساتھ نہیں چلایا گیا۔صحافی نے دعویٰ کیا کہ نقاد بھی فلم کے خلاف مہم چلاتے ہیں، جس پر تاپسی نے کہا کہ سوال کرنے سے پہلے ایک بار تھوڑا سا ہوم ورک کرلینا، پھر یہ لوگ بولتے ہیں کہ ایکٹرز کو تمیز نہیں۔  اس پر ایک پرستار نے کمنٹ کیا کہ تاپسی نے درست جواب دیا، ایک اور نے کہا اگر آپ کمنٹس برداشت نہ کرسکیں تو فلم نہ بنائیں۔ ایک نے کہا کہ یہ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ واضح رہے کہ فلم دوبارہ، ہدایتکارانوراگ کشیپ کی سائنس فکشن تھریلر فلم ہے، جس میں تاپسی کےساتھ پاویل گلاٹی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کی پروڈکشن ایکتا کپور کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK