Inquilab Logo

تاپسی کی ’دوبارہ ‘ اگست میں پیش کی جائے گی

Updated: July 29, 2022, 1:45 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام بنانے والی اداکارہ تاپسی پنو جلد ہی فلم ’دوبارہ‘ میں نظر آئیں گی۔اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشپ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں ۔

Taapsee`s `Dobaaraa` will be released in August.Picture:INN
تاپسی کی ’دوبارہ ‘اگست میں پیش کی جائے گی۔ تصویر: آئی این این

 ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام بنانے والی  اداکارہ تاپسی پنو جلد ہی فلم ’دوبارہ‘ میں نظر آئیں گی۔اس  فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشپ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی سنسنی خیز ٹائم ٹراویل کے موضوع پر مبنی ہے۔ اس نئی فلم کا ٹریلر بدھ کو ریلیز ہوا ہے  جس میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی پنو ایک۲۶؍ سال پرانے پراسرار معمے کو حل کر رہی ہیں۔ `’دوبارہ‘ ایک خاتون کی کہانی ہے جو ایک لڑکے کی زندگی بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں خاتون اور لڑکے کو ایک دوسرے سے ایک ٹی وی سیٹ کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۹؍ اگست ۲۰۲۲ء کو  ریلیز ہوگی لیکن اس سے قبل آسٹریلیا میں۱۲؍ اگست کو اس فلم کا پریمیئر شو منعقد کیا جائے گا۔ معلوم ہوکہ ’دوبارہ ‘، کی کہانی ہسپانوی فلم’میراج‘ سے ماخوذ ہے، یہ فلم ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK