گوگل نے اپنے مشہور’’ `G‘‘ لوگو کا نیا ڈیزائن متعارف کروایا ہےجو تقریباً دس سال بعد ہونے والی پہلی بڑی تبدیلی ہے۔ اس نئے ڈیزائن میں روایتی رنگوں کی الگ الگ پرتوں کو ختم کر کے ایک ہموار، کثیر رنگی گریڈیئنٹ اپنایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 5:09 PM IST | California
گوگل نے اپنے مشہور’’ `G‘‘ لوگو کا نیا ڈیزائن متعارف کروایا ہےجو تقریباً دس سال بعد ہونے والی پہلی بڑی تبدیلی ہے۔ اس نئے ڈیزائن میں روایتی رنگوں کی الگ الگ پرتوں کو ختم کر کے ایک ہموار، کثیر رنگی گریڈیئنٹ اپنایا گیا ہے۔
ایک دلچسپ مگر معنی خیز تبدیلی کے تحت گوگل نے اپنے مشہور’’ `G‘‘ لوگو کا نیا ڈیزائن متعارف کروایا ہےجو تقریباً دس سال بعد ہونے والی پہلی بڑی تبدیلی ہے۔ اس نئے ڈیزائن میں روایتی رنگوں کی الگ الگ پرتوں کو ختم کر کے ایک ہموار، کثیر رنگی گریڈیئنٹ اپنایا گیا ہےجو گوگل کے مخصوص سرخ، پیلے، سبز اور نیلے رنگوں کو ایک دلکش دائرے میں ملا دیتا ہے۔ یہ نیا انداز گوگل کی حالیہ اے آئی مصنوعات جیسےجیمنی اور سرچ میں موجوداے آئی موڈ کی برانڈنگ سے ہم آہنگ ہے۔ یہ گریڈیئنٹ ڈیزائن اس بات کا اظہار ہے کہ کمپنی اپنی تمام خدمات میں ایک جدید اور متحد بصری شناخت کی طرف بڑھ رہی ہے۔
نیا’’ `G‘‘ لوگو پہلے ہی iOS پر گوگل ایپ اورپکسلز فونز پر نظر آنا شروع ہو چکا ہے جبکہ اینڈرائیڈ پر گوگل سرچ ایپ کے ورژن ۱۶ء۱۸؍(بیٹا) کے ساتھ یہ تبدیلی سامنے آئی ہے۔ تاہم، دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب پلیٹ فارمز پر اب بھی پرانا، روایتی لوگو موجود ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تبدیلی مرحلہ وار کی جا رہی ہے، نہ کہ ایک ساتھ عالمی سطح پر۔ گوگل نے ابھی تک اس تبدیلی یا اس کے مکمل نفاذ سے متعلق کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ تاہم، اس اپ ڈیٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل کے دیگر آئیکنز جیسےکروم، میپس اور دیگر سروسیز کے لوگوز میں بھی اسی طرح کی تبدیلیاں متوقع ہیں، تاکہ برانڈ کی بصری پہچان میں یکسانیت قائم رکھی جا سکے۔
بتا دیں کہ یہ گوگل کے لوگو میں ۲۰۱۵ء کے بعد پہلی بڑی تبدیلی ہے، جب کمپنی نے فلیٹ، سینس-سیرف ٹائپ فیس کے ساتھ اپنے مکمل چھ حرفی نام کا جدید ورژن متعارف کروایا تھا۔ اسی تبدیلی میں موجودہ چار الگ رنگوں پر مشتمل اسٹینڈ الون ’’ `G‘‘ لوگو بھی پیش کیا گیا تھا۔ جیسے گوگل پلے کے۱۰؍ویں سالگرہ پر اس کا لوگو تبدیل کیا گیا تھا، ویسے ہی یہ تازہ تبدیلی بھی تقریباً ایک دہائی بعد سامنے آئی ہے، جو گوگل کی بصری ترقی کے ایک طویل مدتی رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔