آج کے دور میں او ٹی ٹی اور فلموں کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اسی بدلتے وقت میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو دھیرے دھیرے اپنی محنت سے مضبوط پہچان بنا رہے ہیں۔ طحہ شاہ بدوشا انہی ناموں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 7:51 PM IST | Mumbai
آج کے دور میں او ٹی ٹی اور فلموں کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اسی بدلتے وقت میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو دھیرے دھیرے اپنی محنت سے مضبوط پہچان بنا رہے ہیں۔ طحہ شاہ بدوشا انہی ناموں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
آج کے دور میں او ٹی ٹی اور فلموں کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اسی بدلتے وقت میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو دھیرے دھیرے اپنی محنت سے مضبوط پہچان بنا رہے ہیں۔ طحہ شاہ بدوشا انہی ناموں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی ‘‘میں اپنے زوردار اداکاری سے انہوں نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ اب وہ ایک بار پھر بڑے پروجیکٹ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، اور یہ پروجیکٹ ہے کرن جوہر کا۔
دراصل، طحہ شاہ بدوشا نے کرن جوہر کے نئے پروجیکٹ’’نزدیکیاں‘‘ کو سائن کیا ہے۔ یہ فلم جدید تعلقات اور جذبات پر مبنی بتائی جا رہی ہے، جو آج کے ناظرین کو کافی حد تک اپنی زندگی سے جڑی محسوس ہو سکتی ہے۔ اس پروجیکٹ میں طحہ شاہ بدوشا کے ساتھ پرہیش پہوجا، آکانکشا سنگھ اور نکیتا دتہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے حوالے سے ابھی سے ناظرین کے درمیان جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
اس خاص موقع پر طحہ شاہ بدوشا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بے حد خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے۔ دھرما پروڈکشنز کی فلم ’’گپی‘‘ کا حصہ بننے سے لے کر اب کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنا، یہ واقعی ایک مکمل سفر جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے بعد، میں’’نزدیکیاں‘‘ کے ذریعے ایک بالکل نیا تجربہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ میں شکر گزار ہوں اور بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کہ لوگ میرے اس نئے کام کو دیکھیں۔‘‘
اگر طحہ شاہ بدوشا کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے شروعات ۲۰۱۱ء میں فلم ’’لو کا دی اینڈ‘‘ سے کی تھی۔ اس کے بعد وہ ۲۰۱۳ء میں ’’گپی‘‘میں نظر آئے، جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور انڈسٹری کے بڑے لوگوں نے بھی ان کے کام کی تعریف کی۔۲۰۱۵ء میں انہوں نے ’’برکھا‘‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد ۲۰۱۶ء میں وہ کرن جوہر کی فلم’’بار بار دیکھو‘‘میں نظر آئے اور۲۰۱۷ء میں ’’رانچی ڈائریز‘‘ میں ان کا کام دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر ۲‘‘ کا پائریٹڈ ورژن پاکستان پہنچ گیا
دھیرے دھیرے طحہ شاہ بدوشا نے فلموں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف بھی قدم بڑھایا۔ انہوں نے ویب سیریز’’بلیٹس‘‘ اور’’بے قابو ۲‘‘ میں کام کیا اور اپنی اداکاری کے مختلف رنگ دکھائے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے ہالی وڈ فلم’’دروپدی انلیشڈ‘‘ میں بھی کام کیا، جو ان کے کیریئر کا ایک منفرد تجربہ رہا۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍رنز سے شکست دی
طحہ شاہ بدوشا کے کیریئر میں سب سے بڑا بدلاؤ اس وقت آیا، جب انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی ’’ہیرا منڈی‘‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس سیریز میں ان کے کردار کو ناظرین نے بہت پسند کیا اور انہیں نئی پہچان ملی۔ اب ’’نزدیکیاں ‘‘کے ذریعے وہ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے آنے والے ہیں۔