بالی ووڈ میں تنوجا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئےجانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
EPAPER
Updated: September 23, 2025, 1:55 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ میں تنوجا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئےجانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
بالی ووڈ میں تنوجا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئےجانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
ممبئی میں۲۳؍ستمبر۱۹۴۳ء کو پیدا ہونے والی تنوجا کے والد كمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں۔ تنوجا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ ۱۹۵۰ء میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم’’ہماری بیٹی‘‘سے کیا تھا۔اس فلم سے تنوجا کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔ محض۱۳؍ سال کی عمر میں تنوجا تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سيكھيں۔
اسی دوران تنوجا کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے۱۹۵۸ء میں ’’چھبيلي‘‘ نام سےایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ بطور اداکارہ تنوجا کی پہلی فلم چھبيلي تھی۔ ۱۹۶۱ء میں ریلیز فلم’ ہماری یاد آئے گی‘تنوجا کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں تنوجا کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ گیتا بالی کی بے وقت موت کے بعد ان کی جگہ پرٗ کرنے والی اداکارہ انہیں مل گئی۔ تنوجا نے کبھی اس بات کی پروا نہیں کی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ایک بار انہوں نے فلم ”بہاریں پھر بھی آئیں گی“ کی شوٹنگ کے دوران فلم ساز گرودت سے کہہ دیا تھا ’’ اے گرو، تو جب مر جائے گا اپنی لائبریری میرے نام لکھ جانا۔‘‘
ہندی فلموں کے علاوہ تنوجا نے بنگالی فلموں میں اپنی مخصوص شناخت بنائی ہے۔ ان فلموں میں تنوجاکی جوڑی اتم کمار اور سومتر چٹرجی کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گجراتی، مراٹھی، ملیالم اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ۱۹۷۳ء میں شومو مکھرجی سے شادی کر لی۔ان کی دو بیٹیاں کاجول اور تنیشا ہیں۔ کاجول نے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی ہے جبکہ تنیشا مکھرجی نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا لیکن وہ اپنی بڑی بہن کاجول جتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔
تنوجا کے فلمی کریئر میں ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ ۱۹۶۷ء میں فلم’پیسہ یا پیار‘ کے لئے تنوجا کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ تنوجا کے کریئر کی کچھ قابل ذکر ہندی فلموں میں نئی عمر کی نئی فصل، بھوت بنگلہ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، جویل تھیف ، دو دونی چار، جینے کی راہ، گستاخی معاف، پیسہ یا پیار ، پوتر پاپی ، بچپن، ہاتھی میرے ساتھی، دور کا راہی، میرے جیون ساتھی، دو چور، ایک بار مسکرا دو، انوبھو ، امیر غریب، امتحان، پریم روگ،بے خودی، ساتھیا، خاکی، وغیرہ شامل ہیں۔