ٹیلر سوئفٹ تاریخ کی سب سے امیر خاتون موسیقار بن گئی ہیں اور اس کامیابی میں ان کے اربوں ڈالر کمانے والےایراس ٹور کا بڑا کردار ہے، جو موسیقی کی تاریخ کے کامیاب ترین کنسرٹ ٹورز میں شمار ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 07, 2026, 5:06 PM IST | New York
ٹیلر سوئفٹ تاریخ کی سب سے امیر خاتون موسیقار بن گئی ہیں اور اس کامیابی میں ان کے اربوں ڈالر کمانے والےایراس ٹور کا بڑا کردار ہے، جو موسیقی کی تاریخ کے کامیاب ترین کنسرٹ ٹورز میں شمار ہوتا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ اب باضابطہ طور پر ایک ارب پتی (Billionaire) ہیں! ریکارڈ توڑنا اس پاپ اسٹار کے لیے کوئی نئی بات نہیں، لیکن اب ایک نئی فوربز رپورٹ کے مطابق وہ تاریخ کی سب سے امیر خاتون موسیقار بن چکی ہیں۔ اس نئے ارب ڈالر کے سنگِ میل کے ساتھ، وہ دنیا کے امیر ترین موسیقاروں میں شامل ہو گئی ہیں، اگرچہ وہ اب بھی ریپر اور کاروباری شخصیت جے-زی (Jay-Z) سے پیچھے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ
’’لَور‘‘گانے کی گلوکارہ نے اپنی کامیابیوں میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کر لیا ہے۔ فوربز کی نئی رپورٹ کے مطابق، وہ اب دنیا کی سب سے امیر خاتون پاپ اسٹار ہیں۔ اس کامیابی کی بڑی وجہ ان کے بے حد کامیاب ایراس ٹورسے حاصل ہونے والی بھاری آمدنی اور ان کی موسیقی ہے، جو دنیا بھر میں چارٹس پر تیزی سے سرفہرست آ جاتی ہے۔
۴؍جون کو شائع ہونے والی آئیکونولسٹ ۵۰؍ فوربس ۲۰۲۶ء،Forbes 2026 Iconoclast 50، فہرست میں ٹیلر سوئفٹ۳۶؍ویں نمبر پر رہیں، جبکہ ان کی مجموعی دولت ۲؍ارب ڈالرس بتائی گئی۔ اس وقت وہ دنیا کی۲۰۶۱؍ ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔
سوئفٹ کے بعدبیونسے (Beyoncé)، باربرا اسٹرائسنڈ (Barbra Streisand) اور سیلین ڈیون (Celine Dion) جیسی معروف گلوکارائیں آتی ہیں۔ اگرچہ ٹیلر سوئفٹ ۲۰۲۴ء میں ارب پتی بن گئی تھیں، لیکن ان کے مشہور ایراس ٹور نے ان کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔ یہ ٹور تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کنسرٹ ٹور بھی بن گیا، جس کی آمدنی۲ء۲؍ ارب ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھئے:جب تک بیلٹ پیپر کا استعمال نہیں کیا جاتا انتخابات کا بائیکاٹ کریں: راج ٹھاکرے
فوربز نے اپنی نئی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ کو ہر دور کی سب سے زیادہ تجارتی کامیابی حاصل کرنے والی نغمہ نگاروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ ان کے کنسرٹ ٹور کے علاوہ، ان کی ریکارڈ ساز دولت میں ان کے حالیہ البمز’دی لائف آف اے شوگرل‘ اوردی ٹورچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ کا بھی اہم کردار ہے، جو بالترتیب ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئے۔
ان کے کریئر کا سب سے اہم موڑ وہ فیصلہ تھا جب انہوں نے اپنی موسیقی اور گانوں کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے اپنے کئی پرانے البمز دوبارہ ریکارڈ کیے، تاکہ وہ ان سے حاصل ہونے والی رائلٹی خود وصول کر سکیں۔ مئی ۲۰۲۵ء میں انہوں نے تقریباً ۳۶۰؍ ملین ڈالرس کے ایک معاہدے کے ذریعے اپنے تمام ماسٹر ریکارڈنگ حقوق (Masters) کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دوستانہ ۲‘‘ کو ایک اور جھٹکا، ہدایت کار ادویت چندن نے فلم چھوڑ دی
ٹیلر سوئفٹ کی شادی
اگرچہ ٹیلر سوئفٹ اپنی دولت اور کامیابیوں سے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، لیکن اس وقت ان کی توجہ ایک اور اہم معاملے پر ہے: ٹریوس کیلسی (Travis Kelce) سے شادی۔ ان کی منگنی کے بعد سے شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں مسلسل جاری ہیں۔ افواہیں بتاتی ہیں کہ شادی موسمِ گرما میں ہو سکتی ہے، تاہم جوڑے نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ تقریب روڈ آئی لینڈ (Rhode Island) میں ہوگی، لیکن اب پیج سکسکی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب نیو یارک سٹی کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ۳؍ جولائی کو منعقد ہو سکتی ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔