دی لائف آف اے شوگرل: معروف امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ کا نیا گانا ’دی لائف آف اے شوگرل‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 8:12 PM IST | New York
دی لائف آف اے شوگرل: معروف امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ کا نیا گانا ’دی لائف آف اے شوگرل‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’ دی لائف آف شوگرل‘ جمعرات کی رات دیر گئے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ریلیز ہوا۔۱۲؍ گانوں پر مشتمل اس نئے البم کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:آرین خان کی دی بیڈز آف بالی ووڈ ۱۴؍میں سے ۹؍ممالک میں سرفہرست
ٹیلر سوئفٹ نے خود ایک پوسٹ شیئر کرکے یہ خبر شیئر کی
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے البم کی ریلیز کا اعلان کیا۔ اس میں، انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتی کہ مجھے آپ کے ساتھ یہ شیئر کرنے پر کتنا فخر ہے۔ یہ ایک ایسا البم ہے جو مجھے بالکل پرفیکٹ محسوس ہوتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اسے بنانے میں میری مدد کرنے کے لیے اپنے سرپرستوں اور دوستوں، میکس اور شیل بیک کا ہمیشہ شکریہ ادا کروں گی۔‘‘
اس البم نے تاریخ رقم کی
دی لائف آف شو گرل کی ریلیز سے پہلے ہی شائقین نے اسے اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سن کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس البم نے۲۰۲۴ء میں ریلیز ہونے والے ’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید برآں دی لائف آف اے شوگرل کے ریلیز ہوتے ہی میوزک پلیٹ فارمز کریش ہو رہے ہیں، کیونکہ بہت سے لوگ بیک وقت اسے سننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ موسیقی کے شائقین نے اطلاع دی کہ اسپاٹیفائی اس وقت کریش ہو گیا جب انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کا البم چلانے کی کوشش کی۔ٹیلر سوئفٹ کی طرح ان کے مداح بھی تخلیقی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔