• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوشیوارہ: اسکول بند کرنے کے فیصلہ پر سرپرست ہائی کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں

Updated: February 16, 2026, 3:57 PM IST | Mumbai

مذکورہ اسکول میںساڑھے ۶؍ سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ، اسکول بند کرنے سے متعلق پرنسپل نے طلبہ کے والدین اور سرپرستوں کو ای میل کے ذریعہ اطلاع دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اوشیوارہ میں واقع ایک اسکول انتظامیہ کے ذریعہ اسکول بند کرنے کے فیصلہ سے اسکول میںزیرتعلیمطلبہ کےوالدین اورسرپرستوںمیں شدیدبےچینی پھیل گئی ہے۔ والدین نے ایک مکتوب کے ذریعہ ریاستی محکمہ تعلیم سے مداخلت کی اپیل کی۔ ساتھ ہی وہ اسکول انتظامیہ کے فیصلہ کیخلاف بامبے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی بھی تیاری کررہے ہیں۔واضح رہےکہ اوشیوارہ میں واقع انٹرنیشنل اسکول میں اول تا دہم جماعت میں تقریباً ساڑھے ۶؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کلیان اسٹیشن کے باہر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سبب زبردست دشواری

اسکول بند کرنے سے متعلق اسکول پرنسپل نے طلبہ کے والدین و سرپرستوں کو ای میل کے ذریعہ اطلاع دی ہے۔ اس سلسلے میں جب والدین نےرابطہ قائم کیا تو اسکول انتظامیہ نے یہ جواز پیش کیا کہ لینڈ لارڈ نے کرایہ کی رقم میں جو اضافہ کیا ہے ، وہ انتظامیہ کو قبول نہیں ہے اس لئے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پر والدین و سرپرستوں نےاسکول انتظامیہ کے فیصلہ پر بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ پہلے اسکول انتظامیہ نے اس سلسلےمیں والدین سے مل کر بات کرنے سے انکار کر دیا۔تاہم والدین کے بہت اصرار پربات چیت پررضا مندی کا اظہار کیا ہے۔طلبہ کے والدین نے کہا کہ ’’ مذکورہ اسکول کا نتیجہ ہمیشہ بہتر رہا ہے۔ یہاں مناسب فیس لی جاتی ہے اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ والدین کے لئے قریب کے دیگر اسکولوں میں داخلہ ملنا اور فیس ادا کرنا دونوں ہی مشکل ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: میونسپل کارپوریشنوں کو ’پوڈ ٹیکسی‘ کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

پریشان حال والدین میں نہم جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کے سرپرست اس بات سے زیادہ فکر مند ہیں کہ ان کے بچہ آئندہ سال دہم جماعت میں جانے والے ہیں ایسےمیں اگر اسکول بندکر دیا گیا تو ان کےبچوں کاشدید تعلیمی نقصان ہوگا۔پریشان حال والدین ایک طرف اسکول انتظامیہ کو اسکول بند نہ کرنے پر آمادہ کررہے ہیں اور اس کا درمیانی حل تلاش کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سرپرستوں نے اس ضمن میں ریاستی محکمہ تعلیم کو مکتوب روانہ کیا ہے اور اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK