ٹیلر سویفٹ کے نئے البم ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ نے اسپوٹیفائی پر اپنی ریلیزسے قبل ہی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ان کا بارہواں البم ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2025, 8:38 PM IST | Mumbai
ٹیلر سویفٹ کے نئے البم ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ نے اسپوٹیفائی پر اپنی ریلیزسے قبل ہی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ان کا بارہواں البم ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ کے نئے البم ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی اسپوٹیفائی پر ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کرما کی گلوکارہ نے اپنے ۱۲؍ ویں اسٹوڈیو ایل پی ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کا اعلان کیا ہے جسے ۳؍ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اسپوٹیفائی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’۳۱؍ اگست ۲۰۲۵ء ٹیلر سویفٹ کے ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ نے اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ محفوظ کئے جانے والے البم کے طور پر تاریخ رقم کی تھی۔‘‘ قبل ازیں یہ ریکارڈ ۳۵؍ سالہ گلوکارہ کے ۲۰۲۴ء کے البم ’’دی ٹارچر پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘‘ کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھئے: سوناکشی سنہا کا چند برانڈز کے بلا اجازت ان کی تصاویر استعمال کرنے پر اعتراض
گزشتہ کئی برسوں سے ٹیلر سویفٹ اسپوٹیفائی پر ریکارڈ قائم کر رہی ہیں جن میں ۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکار کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کے آرٹ ورک اور پروموشنل ٹیزر میں بڑے پیمانے پر نارنجی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جس کے متعلق ٹیلر سویفٹ کا کہنا ہے کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے اپنے ایراس ٹور کے درمیان ریکارڈنگ کرتے ہوئے کیسا محسوس کیا تھا۔