سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر چند برانڈز کے ذریعے بلااجازت ان کی تصاویر استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے برانڈز سے اپنی ویب سائٹس سے ان کی تصاویر نکالنے کی اپیل کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai
سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر چند برانڈز کے ذریعے بلااجازت ان کی تصاویر استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے برانڈز سے اپنی ویب سائٹس سے ان کی تصاویر نکالنے کی اپیل کی ہے۔
سوناکشی سنہا اپنے خیالوں کو ظاہر کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتیں۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے مختلف برانڈز کے بلا اجازت ان کی تصاویر استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک سخت نوٹ کے ذریعے نشاندہی کی ہے کہ وہ اکثر آن لائن خریداری کو ترجیح دیتی ہیں لیکن مختلف شاپنگ ویب سائٹس پر اپنی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ تصاویر ان کی مرضی کے بغیر استعمال کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فنکاروں کیلئے یہ عام ہے کہ جب وہ کسی برانڈ کی آؤٹ فٹ یا زیورات کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں کریڈیٹ بھی دیتے ہیں۔ تاہم، برانڈز کا ان تصاویر کا اپنی ویب سائٹس پر استعمال کرنا حد سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔‘‘
سوناکشی سنہا نے برانڈز سے اپیل کی ہے کہ وہ اخلاقیات کو ملحوظ نظر رکھیں۔ انہوں نے برانڈز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کی تصاویر ہٹا دیںورنہ وہ عوامی طور پر انہیں تنقید کا نشانہ بنائیں گی۔ سوناکشی سنہا اکثر اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ بھی اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں اپلوڈ کیا گیا ان کا ایک ویڈیو عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ ویڈیو کلپ میں سوناکشی سنہا اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ظہیراقبال انہیں ہنسانے کی کوشش کررہے ہیں، اور بالآخر وہ کھلکھلا کر ہنستی ہیں۔ سوناکشی سنہا نے ہنسنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ان کی اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری نے اس ویڈیو کو مزید خاص بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انوراگ کشیپ کی فلم ’’نشانچی‘‘کا ٹریلر ۳؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا
اسی طرح کے دوسرے ویڈیو میں سوناکشی سنہا سیاہ رنگ کے لباس میں ناشتہ کر رہی ہیں۔ ظہیر اقبال کیمرے سے ان کی تصویر نکال رہے ہیں، وہ اپنی ہنسی روک نہیں پارہے ہیں۔ بعد ازیں ان کی حرکت پر سوناکشی سنہا بھی مسکرا دیتی ہیں۔ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ۲۳؍ جون ۲۰۲۴ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ممبئی میں ان کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کی چند اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔