لیبر ڈے پر امریکی وہائٹ ہاؤس کی کھڑکی سے ایک بیگ پھیکا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین نےمیلانیا ٹرمپ کے بھاگنے کی قیاس آرائی بھی کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2025, 10:48 PM IST | Washington
لیبر ڈے پر امریکی وہائٹ ہاؤس کی کھڑکی سے ایک بیگ پھیکا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین نےمیلانیا ٹرمپ کے بھاگنے کی قیاس آرائی بھی کی ہے۔
لیبر ڈے پر امریکہ کے وہائٹ ہاؤس سے ایک بیگ کھڑکی سے پھینکا گیا جس نے سیکوریٹی خدشات اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کی کھڑکی سے ایک بیگ پھیکاگیا جوفرش پر گرنے سے پہلے پابندی عائد کئے گئے علاقے پر گرا۔ تاہم، نہ ہی وہائٹ ہاؤس اور نہ ہی سیکریٹ ایجنسیوں نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔ تاہم، اس واقعے نے آن لائن قیاس آرائیوں اور کئی تھریز کو جنم دیا ہے۔
بیگ میں کیا ہے؟
سوشل میڈیا صارفین نے روزانہ کانٹریکٹر کے ذریعے کی جانے والی مشق کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیگ میں وہائٹ ہاؤس میں جاری تزئین کاری کے کام کا ملبہ ہوسکتا ہے۔ دیگر قیاس آرائیوں میں کہاجارہا ہے کہ میلونیا ٹرمپ اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر جانے والی ہیں یا لنکن بیڈروم کی تزئین کاری جاری ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ’’لوگ کھڑی سے گاربیج کے بیگ پھینک رہے ہیں؟وہائٹ ہاؤس میں آخر کیا چل رہا ہے؟‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ کیاکوئی جانتاہے کہ لنکن بیڈروم سے متعلقہ باتھ روم کی کھڑکی سے پھینکے گئے سیاہ بیگ میں کیا ہے؟ کیا یہ وہائٹ ہاؤس کی دوسری کہانی ہے؟کیا کسی نے دیکھا کہ پھیکے جانے کے بعد ان بیگ کے ساتھ کیا ہوا؟‘‘ تاہم، وہائٹ ہاؤس کی کھڑکی سے پھیکا گیا بیگ سوشل میڈیا پر میمز، جوک اور قیاس آرائیوں کی وجہ بن گیا ہے۔