• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کا ٹیزر جاری، بھتیجے جعفر جیکسن مرکزی کردار میں

Updated: November 07, 2025, 7:13 PM IST | New York

’گاڈ آف پاپ‘ کے نام سے جانے جانے والے مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکار ڈانسر کے بھتیجے جعفر جیکسن نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Jaafar Jackson.Photo:INN
جعفر جیکسن۔ تصویر:آئی این این

’’کنگ آف پاپ‘‘ مائیکل جیکسن کا کریئر تنازعات میں گھرا ہوا ہو گا، لیکن ایک بات طے ہے کہ دنیا میں ان جیسا کوئی نہیں تھا، کوئی اور نہیں ہے، اور نہ کبھی ہوگا۔ ۲۹؍ اگست ۱۹۵۸ء کو پیدا ہونے والے مائیکل جیکسن کا انتقال ۲۵؍ جون۲۰۰۹ء کو۵۰؍ سال کی عمر میں ہوا۔ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی جان چلی گئی جس سے موسیقی کی دنیا میں سب کچھ ٹھپ ہو گیا۔ اب، ان کی موت کے۱۶؍ سال بعد، مائیکل جیکسن پر ایک بایوپک، جس کا نام ’’مائیکل‘‘ ہے، کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن ان کے چچا،’’کنگ آف پاپ‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔مائیکل جیکسن کا یہ بایوپک ۲۰۲۶ءمیں ریلیز ہونے والی ہے۔


۲۹؍سالہ جعفر جیکسن خود ایک گلوکار، ڈانسر اور اداکار ہیں۔ وہ مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن کے  بیٹے  ہیں۔ فلم کا ٹیزر ایک ریکارڈنگ بوتھ سے شروع ہوتا ہے، جہاں ہم  ایک نوجوان مائیکل کو دیکھتے ہیں۔ ایک آواز اس سے کہتی ہے، ’’میں جانتا ہوں کہ تم کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہے ہو۔‘‘ فلم میں مائیکل کے بچپن کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے یہ پہلی نظر کا ٹیزر یقیناً جذباتی ہو گا۔ ٹیزر کا پہلا سین اس وقت کا لگتا ہے جب مائیکل نے کوئنسی کے ساتھ اپنے کریئر  کا آغاز کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’تھاما‘‘ کے ڈائریکٹر نے کہا:شاہ رخ خان ’ایم ایچ سی یو‘ کے کپتان امریکہ بن سکتے ہیں

اس فلم میں مائیکل جیکسن کے بچپن کو بھی دکھایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اس دور پر توجہ مرکوز کر سکتی ہے جب مائیکل جیکسن ’’جیکسن ۵‘‘ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ گا رہے تھے۔کیا یہ فلم اپنے والد کے ساتھ ان کے تعلقات کے اتار چڑھاؤ کو تلاش کرے گی؟ٹیزر میں ریکارڈنگ چارٹس میں سرفہرست ہونے کے مائیکل کے شاندار دنوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ہم جعفر کو مختلف اسلوب اور شکلوں میں دیکھتے ہیں، جس میں اس کا زومبی روپ بھی شامل ہے ’’تھرلر‘‘ گیت  کے لیے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فلم مائیکل جیکسن کے اپنے والد، جو جیکسن اور ریکارڈ ایگزیکٹیو بیری گورڈی کے ساتھ ہنگامہ خیز تعلقات کی کتنی عکاسی کرے گی۔ یہ یقینی ہے کہ اسے بنانے والوں کے لیے ’’کنگ آف پاپ‘‘ کے اس دور کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔مائیکل فلم کااسٹمائلز ٹیلر نے فلم ’’مائیکل‘‘ میں وکیل جان برانکا کا کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں  اینڈی کوہن کے ٹاک شو میں، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن میں مائیکل کے ’’بڑے مداح‘‘ تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ۱۱؍ سال کی عمر میں مائیکل جیکسن کی طرح مون واک کرنا سیکھا تھا۔ انٹوئن فوکاکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جولیانو کریو والڈی، ٹونی وان ہالے، مائلز ٹیلر، کولمین ڈومنگو، جو گیلیٹ، کینڈرک سیمپسن اور نیا لانگ بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK