رنبیر کپور کی فلم ’اینمل ‘کا ٹیزر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر دکھایا گیا۔
EPAPER
Updated: October 25, 2023, 10:33 AM IST | Agency | Mumbai/ New York
رنبیر کپور کی فلم ’اینمل ‘کا ٹیزر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر دکھایا گیا۔
رنبیر کپور کی فلم ’اینمل ‘کا ٹیزر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر دکھایا گیا۔ یاد دلا دیں کہ ٹائمز اسکوائر امریکہ کے شہر نیویارک کے مڈ ٹاؤن مین ہٹن کے علاقے کا ایک مشہور چوک ہےجہاں ہمہ وقت گاڑیوں اور راہگیروں کی ہلچل نظر آتی ہے۔ یہ براڈوے تھیٹر ڈسٹرکٹ کا مرکز ہے۔ یہاں بڑی تعداد میںڈیجیٹل ہورڈنگز نصب ہیں جو علاقے کی خوبصورتی میں چارچاند لگادیتی ہیں۔ اسے دنیا کی تفریحی صنعت کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، اور یہ دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ رنبیر کپور اور رشمیکا منڈانا اسٹارر فلم’ `اینمل‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں انل کپور رنبیر کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ بابی دیول ویلن کے کردار میں ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور کا جارحانہ انداز نظر آئے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب رنبیر اوررشمیکا بڑے پردے پر ایک ساتھ آر ہے ہیں۔ `’اینمل‘ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا ہیں۔یہ ایک کرائم ڈراما ہےجس کے تعلق سے شائقین کو کافی تجسس ہے۔