Inquilab Logo Happiest Places to Work

یورپی کشتی’’میڈلین‘‘ جلد مصر پہنچے گی

Updated: June 07, 2025, 8:43 PM IST | Cairo

غزہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یورپ سے سفر کرنے والی کشتی میڈلین عنقریب مصر پہنچ رہی ہےجہاں سے وہ براہ راست غزہ کی ساحلی پٹی کی جانب روانہ ہوگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

غزہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یورپ سے سفر کرنے والی کشتی میڈلین عنقریب مصر پہنچ رہی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزاد بحری جہازوں کے فلیٹ آف فریڈم سے منسلک کشتی میڈلین غزہ کی پٹی تک سفر کے سلسلے میں مصر کی جانب مڑگئی ہے۔ فلسطینی اطلاعاتی مرکز کی نے بتایا ہے کہ میڈلین عنقریب مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ پہنچ جائے گی، جہاں سے وہ براہ راست غزہ کی ساحلی پٹی کی جانب روانہ ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خابی لیم کی مبینہ گرفتاری: سوشل میڈیا اسکرین شاٹس نے نیا تنازع پیدا کردیا

یہ کشتی اسرائیلی محاصرے کو علامتی طور پر توڑنے کے جذبے کے ساتھ جنوبی اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہوئی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں رہائش پذیر بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا محاصرہ اور پابندیاں ختم کرانا ہے۔ میڈلین تقریباً ۱۸؍میٹر طویل ہے اور اس میں ۱۲؍ بین‌الاقوامی کارکن سوار ہیں جن میں سویڈش ماحولیاتی کارکن گرتا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کیننگھم بھی شامل ہیں۔ روانگی سے قبل کاتانیا بندرگاہ پر بڑی تعداد میں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے جمع ہوئے تاکہ اس انسان دوست مہم کی حمایت کا اظہار کرسکیں۔ اس موقع پر گرتا تھنبرگ نے کہا کہ ہم ایک سول مشن پر ہیں جس کا مقصد غزہ کے محاصرہ کو علامتی طور پر توڑنا ہے۔ اگر انسانیت کا ایک بھی ذرہ باقی ہے تو ہمیں فلسطینیوں کیلئے لڑنا چاہئے۔ میں یہاں اس لئے ہوں کیونکہ یہ میرا فرض ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK