Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھلاپتی وجے کی ’’جنا نائیگن‘‘ نے پہلے دن ہندوستان میں ۴۱؍ کروڑ روپے کی کمائی

Updated: July 24, 2026, 5:06 PM IST | Chennai

تھلاپتی وجے کی انتہائی متوقع فلم ’’جنا نائیگن‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس پر تقریباً ۴۱؍ کروڑ روپے (نیٹ) کی کمائی کی ہے۔ ٹریڈ ٹریکرسیکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے ملک بھر میں ۱۳۰۶۷؍ شوز کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔

Vijay.Photo:INN
وجے۔ تصویر:آئی این این

 تھلاپتی وجے کی انتہائی متوقع فلم ’’جنا نائیگن‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس پر تقریباً ۴۱؍ کروڑ روپے (نیٹ)  کی کمائی کی ہے۔ ٹریڈ ٹریکرسیکنلک   کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے ملک بھر میں ۱۳۰۶۷؍ شوز  کے ساتھ شاندار آغاز کیا، تاہم یہ وجے کی پچھلی فلموں  ’’بیسٹ ‘‘ اور ’’ گوٹ ‘‘ کے پہلے دن کے کلیکشن کو پیچھے نہیں چھوڑ سکی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ٹی وی شوز میں آدمی کی حقیقت جبکہ ورٹیکل میں خوابوں کی دنیا دکھائی جاتی ہے‘‘


رپورٹ کے مطابق، فلم کا ہندوستان میں مجموعی (گراس) کلیکشن ۲۷ء۴۸؍ کروڑ روپے  رہا  جبکہ  بیرونِ ملک ۳۰؍ کروڑ روپے  کی کمائی کے ساتھ اس کا دنیا بھر میں پہلے دن کا گراس کلیکشن ۲۷ء۷۸؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گیا۔ زبانوں کے اعتبار سے  تمل ورژن  نے سب سے زیادہ۵۰ء۳۶؍ کروڑ روپے (نیٹ)  کا کاروبار کیا۔ اس کے بعد  تیلگو ورژن  نے۷۵ء۲؍ کروڑ روپے  اور  ہندی ورژن  نے۷۵ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی درج کی۔

یہ بھی پڑھئے:امیزون کے ملازمین کی برطرفیاں پھر شروع، اے جی آئی ٹیم میں متعدد عہدے ختم


اگرچہ فلم کی شروعات مضبوط رہی، لیکن یہ وجے کی پچھلی فلموں ’’بیسٹ‘‘ (۳۰ء۴۹؍کروڑ)  اور  گوٹ (۴۴؍ کروڑ روپے نیٹ) کے پہلے دن کے کلیکشن سے پیچھے رہی۔اس کے ساتھ ہی ’’جنا نائیگن‘‘ اُن تمل فلموں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہو سکی جنہوں نے ریلیز کے پہلے دن ۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ نیٹ کلیکشن  کیا تھا۔ اس فہرست میں وجے کی  ’’لیو‘‘  (۸۰ء۶۴؍کروڑ روپے)، رجنی کانت کی  قلی (۶۵؍ کروڑ روپے) اور ۲ء۰؍ (۲۵ء۶۰؍ کروڑ روپے) شامل ہیں۔ ایچ  ونوتھ  کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’جنا نائیگن‘‘ کو تھلاپتی وجے کے فلمی کریئر کی آخری فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس کے بعد وہ مکمل طور پر سیاست پر توجہ دیں گے۔ فلم میں پوجا ہیگڑے، بوبی دیول  اور مامیتا بائیجو  بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ اس کی موسیقی  انیرودھ روی چندر  نے ترتیب دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK