Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’میرے ساتھ چلنے کیلئے شکریہ‘‘:’’آوارہ پن ۲‘‘ کی کامیابی پر عمران ہاشمی کا جذباتی پیغام

Updated: August 16, 2026, 6:12 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی فلم ’’آواراپن ۲‘‘ کو ملنے والے شاندار ردعمل سے جذباتی ہوگئے ہیں۔ فلم کی کامیابی اور شائقین کی محبت کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مقبول کردار شیوم پنڈت کے ساتھ ۱۹؍ سالہ سفر کو یاد کیا۔

Emraan Hashmi.Photo:INN
عمران ہاشمی۔تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی  اپنی فلم  ’’آوارہپن ۲‘‘ کو ملنے والے شاندار ردعمل سے جذباتی ہوگئے ہیں۔ فلم کی کامیابی اور شائقین کی محبت کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مقبول کردار شیوم پنڈت  کے ساتھ ۱۹؍ سالہ سفر کو یاد کیا۔ فلم نے ریلیز کے صرف دو دن میں دنیا بھر میں ۶۶؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرلیا ہے۔ 
عمران ہاشمی نے ’’آوارہپن‘‘ کے کردار شیوم پنڈت کو اپنے کریئر کے سب سے یادگار کرداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔یہ فلم وقت کے ساتھ   ایک کلٹ فلم  کا درجہ حاصل کرلیا۔ اداکار نے مداحوں کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آوارہ پن‘‘ ان کے لیے صرف ایک فلم نہیں رہی بلکہ گزشتہ ۱۹؍ برسوں سے وہ شیوم کو اپنے ساتھ لیے گھوم رہے ہیں۔  انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کردار کو مسلسل محبت دی اور ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں اس سفر کا حصہ بننے والے نئے لوگوں کو بھی دل سے قبول کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو فوگ ہارن بجا کر جگانا مہنگا پڑا، ۵؍ ہزار ڈالرکا جرمانہ

’’آوارہ پن ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے پہلے ہی دن دنیا بھر میں تقریباً ۲۷؍ کروڑ روپے  کمائے، جو عمران ہاشمی کے کریئر کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دی جارہی ہے۔  دوسرے دن تک فلم کی عالمی کمائی ۶۶؍ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ ہندوستان  میں بھی فلم نے ۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ فلم نے ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘ سمیت بعض دوسری ریلیز ہونے والی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔  
 ’’آوارہپن ۲‘‘ میں عمران ہاشمی ایک بار پھر شیوم پنڈت کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کی کہانی اصل فلم کے جذباتی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے شیوم کی زندگی کے ایک نئے باب کو پیش کرتی ہے۔ فلم میں  دِشا پٹانی، شبانہ اعظمی، سوویندر وکی، وجیانت کوہلی اور اتل کمار  بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ  نے کی ہے، جبکہ اسے وشیش بھٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔’’آوارہ پن‘‘ کی سب سے بڑی پہچان اس کی جذباتی موسیقی رہی ہے۔ ’’آوارہپن ۲‘‘ میں اصل فلم کے مقبول گانوں کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ’’تو پھر آؤ‘‘ کا نیا ورژن بھی فلم کی تشہیر میں خاص توجہ حاصل کرچکا ہے۔  فلم کے نئے گانے  ’’وے جنون‘ ‘ کے ذریعے گلوکار  سبودھ شرما کو متعارف کرایا گیا، جبکہ موسیقی کو میتھون سے جوڑا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رحمان: انڈین ایئر فورس میں پائلٹ کی نوکری چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں آئے تھے

’’آوارہپن ۲‘‘ کی کامیابی عمران ہاشمی کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اصل ’’آوارہ پن‘‘ نے ابتدائی طور پر باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل نہیں کی تھی، لیکن وقت کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور یہ فلم ایک کلٹ کلاسک بن گئی۔  اب ۱۹؍ سال بعد اسی کردار کی واپسی نے مداحوں میں زبردست جوش پیدا کیا ہے۔ عمران ہاشمی کا جذباتی پیغام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ  شیوم پنڈت صرف ایک فلمی کردار نہیں بلکہ اداکار اور ان کے مداحوں کے درمیان تقریباً دو دہائی پرانا جذباتی رشتہ بن چکا ہے۔ ’’آوارہپن ۲‘‘ کی موجودہ باکس آفس رفتار کو دیکھتے ہوئے فلم کے آنے والے دنوں میں مزید مضبوط بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK