Inquilab Logo

فلم’بوال‘ختم ہونےپر فلم ساز کمپنی کا اظہار تشکر

Updated: August 03, 2022, 1:59 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈاداکار ورون دھون اور جھانوی کپور نے اپنی آنے والی فلم ’بوال‘بنانے والوں کے ساتھ فلم کا آخری شیڈول ختم ہونے کے موقع پرایک دلکش نوٹ شیئرکیا۔

Varun Dhawan .Picture:INN
بالی ووڈاداکار ورون دھون ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈاداکار ورون دھون اور جھانوی کپور نے اپنی آنے والی فلم ’بوال‘بنانے والوں کے ساتھ فلم کا آخری شیڈول ختم ہونے کے موقع پرایک دلکش نوٹ شیئرکیا۔انسٹاگرام پرہدایت کار اور پروڈیوسر اشونی ایئرتیواری نےایک پوسٹ شیئر کیاجس کا عنوان ہے ’ایک بوال نوٹ‘۔ اس میں مزید لکھا ہے ’’چونکہ ہم نے اپنی خوبصورت کہانی ’بوال‘ بنانامکمل کرلیا ہے،ہم اپنے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس کہانی کو اپنانے اور اس کے راستے پر آخر تک چلنےکے تعلق سے اتنی محبت اور اتحاد کامظاہرہ کیا۔اس فلم کی شوٹنگ بہت مشکل تھی لیکن جب مسکراتے چہرے سامنے ہوں تو ہدایت کار کیلئے کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔اس کہانی پر پسند کرنے کیلئےساجد ناڈیاڈوالا اور وردھا ناڈیاڈوالا کاشکریہ ادا کرتے ہیںکہ ہم نے آپ کے ساتھ اتنے اچھے دن گزارے۔ ارتھ اسکائی پراعتماد کرنے اور اس کے ساتھ کام کرنے کیلئےشکریہ۔ساتھ میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی حوشگوار رہا اور ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح ہم کئی فلموں کیلئے ایک ساتھ کام کریں۔شکریہ ورون دھون، جھانوی کپور اور ہر وہ اداکار جنہوں نےاپنی اداکاری سےبوال کو اتنا اچھا بنایا۔ دیگر تمامشعبوںمیں کام کرنے والے تمام باصلاحیت شراکت داروں کاشکریہ جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہاری۔‘‘نوٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ ’’ساجد نڈیاڈ والاکی ’بوال‘میں ورون دھون اور جھانوی کپور اداکاری کررہے ہیں جس کی ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی ہے، کہانی اشونی ایئر تیواری کی ہے۔ لکھنے والوں میں نتیش تیواری، پیوش گپتا، نکھل مہروترا،شریاس اشونی ایئرتیواری شامل ہیں۔بوال کو مکمل ہوتے دیکھنا بہت ہی اچھا لگ رہا ہے اوراپنے جذبات کو ۷؍ اپریل ۲۰۲۳ءکو دنیاکے سامنے پیش کرنے کے منتظر ہیں۔ ارتھ اسکائی پکچرز کی ٹیم شکرگزار ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK