Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا نغمہ جاری کیا

Updated: August 23, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کی ہدایتکاری والی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا نغمہ ’’بدلی سی ہوا ہے‘‘ جاری کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پر شاذ و نادر ہی پوسٹ کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنے بیٹے آرین خان کی ہدایتکاری میں بنی نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی) کے پروموشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ ۲۳؍ اگست کو کنگ خان نے اپنے سوشل میڈیا پر ’’بی او بی‘‘ پہلا مکمل نغمہ ریلیز کیا جس کا نام ہے ’’بدلی سی ہوا ہے۔‘‘ اس کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے اور یہ سیریز کا پہلا گانا ہے جسے ساحل پر سیریز کے مرکزی کرداروں لکشیا ، سحر بامبا اور راگھو جویل پر فلمایا گیا ہے۔ اریجیت سنگھ کی آواز اور کمار کی نغمہ نگاری نے گیت کے حسن کو دوبالا کردیا ہے۔ 

 

’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا فلم شائقین کو عرصے سے انتظار ہیں کیونکہ وہ کنگ خان کے بیٹے آرین خان کا ڈیبیو دیکھنے کیلئے بے چین ہے۔ آرین خان نے ہدایتکاری کے ساتھ ویب سیریز لکھی بھی ہے۔ ۲۰؍ اگست کو ویب سیریز کا پریویو لانچ ہوا جسے مداحوں نے پسند کیا اور اب پہلے نغمے کو بھی کافی پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔ یہ سیریز ۱۸؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK