Updated: August 23, 2025, 10:06 PM IST
| Washington
ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی صنعتی پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ حکومت نجی شعبے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے اور اپنی کوششوں کے تحت اس نے چپ کمپنی انٹیل میں۱۰؍ فیصد حصص خریدے۔ اس کے علاوہ یہ ایک خاص شرط کے تحت ۵؍ فیصد مزید حصص خرید سکتی ہے لیکن کمپنی حکومت کو یہ فائدہ نہیں دے گی۔
ڈونالڈ ٹرمپ اور انٹیل۔تصویر:آئی این این
حکومت نے پریشان کن چپ کمپنی انٹیل کے۱۰؍ فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔ اس بات کا انکشاف کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک نے جمعہ کو کیا۔ یہ قدم ٹرمپ حکومت کی امریکہ کی کارپوریٹ دنیا کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے انٹیل میں تقریباً۸۹۰؍ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو امریکہ میں جدید چپس بنانے والی واحد کمپنی ہے۔ حکومت نے تقریباً۳۳ء۴۳؍ شیئرز۴۷ء۲۰؍ ڈالر فی شیئر کی قیمت پر خریدے ہیں۔ حکومت نے یہ حصص رعایت پر خریدے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان سرمایہ کاروں کیلئے پُر کشش مارکیٹ رہا ہے: تیرتھنکر پٹنائک
حکومت نے تقریباً۸۹۰؍ کروڑ میں انٹیل کے ۳۳ء۴۳؍ کروڑ شیئرز خریدے ہیں۔ اس میں سے تقریباً۵۷۰؍ کروڑ ڈالر چپس ایکٹ کے تحت دیے گئے گرانٹس سے آئے ہیں، جو پہلے منظور کیے گئے تھے لیکن ادا نہیں کیے گئے تھے۔ باقی ۳۲۰؍ کروڑ ڈالرس ایک علیحدہ سرکاری پروگرام سے آئے ہیں، جس کا مقصد محفوظ چپس تیار کرنا ہے۔ اس ڈیل کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے انٹیل کے شیئرز خریدنے کے لیے کچھ خرچ نہیں کیا اور اب اس کے شیئرز کی قیمت تقریباً ۱۱۰۰؍ کروڑ ڈالر ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ یہ نہ صرف امریکہ بلکہ انٹیل کے لیے بھی بڑی بات ہے۔
امریکی حکومت نے انٹیل میں۱۰؍ فیصد حصہ خرید لیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ اگر انٹیل کے پاس اس کے فاؤنڈری کے کاروبار میں زیادہ حصہ داری نہیں ہے تو وہ ۵؍ فیصد مزید حصص خریدنے کا اختیار استعمال کر سکتی ہے۔