ٹوٹنہم نے پریمیر لیگ نئے سیزن میں اپنا شاندار آغاز جاری رکھا جب اس ٹیم نے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو اس کے ہی میدان اتحاد اسٹیڈیم میں۲؍گول سے شکست دی۔ پیپ گارڈیولا کی ٹیم کمزور نظر آئی۔
EPAPER
Updated: August 23, 2025, 10:06 PM IST | Manchester
ٹوٹنہم نے پریمیر لیگ نئے سیزن میں اپنا شاندار آغاز جاری رکھا جب اس ٹیم نے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو اس کے ہی میدان اتحاد اسٹیڈیم میں۲؍گول سے شکست دی۔ پیپ گارڈیولا کی ٹیم کمزور نظر آئی۔
ٹوٹنہم ہاٹسپرفٹبال کلب نے اتحاد اسٹیڈیم میں اپنی جادوئی دوڑ جاری رکھی اور انگلش پریمیر لیگ کے نئے سیزن میں۲۳؍ اگست بروز سنیچر کو مانچسٹر سٹی کے خلاف۰۔۲؍ کی جیت کے ساتھ اپنے۱۰۰؍ فیصد ریکارڈ کو برقرار رکھا۔ یہ اتحاد میں ۵؍ گیمز میں اسپرس کی تیسری جیت تھی کیونکہ اس نے برینن فورڈ جانسن کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ سے قبل شبھ من گل بیمار پڑ گئے
سنیچر کو دونوں ٹیمیں متاثر کن جیت کے بعد سامنے آئی تھیں، سٹی نے واولوزکو پچھلے ہفتے ۰۔۴؍گول سے اور اسپرس نے برنلے کو۰۔۳؍گول سے ہرایاتھا۔ سٹی اور اسپرس نے کئی اچھے مواقع گنوا کر میچ کا آغاز کیا لیکن ۳۵؍ویں منٹ میں جانسن نے ریکو لیوس کے دفاع کی بدولت گول کیا۔ رچرڈسن نے ویلش فارورڈ کو ایک عمدہ پاس دے کر دفاعی لائن کو توڑا، جس نے اسے جال میں ڈال دیا۔ گول کو شروع میں آف سائیڈ کر دیا گیا، لیکن وی اے آر تکنیک نے اسپرس کی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے اہم رول ادا کیا۔
ٹوٹنہم ٹیم نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں اپنی برتری کو دُگنا کر دیا۔سٹی کے گول کیپر کی اسے پیچھے سے کھیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور رچرڈسن نے گیند کو چھیننے کے لیےکمزور پاس کو چھننے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے پالینہوکو پاس دیا اور انہوں نے آسانی سے گیند کو جال میں ڈالا۔
Moises Caicedo. #CFC | #WHUCHE pic.twitter.com/7p1uNq4OFE
— Chelsea FC (@ChelseaFC) August 23, 2025
فائیو اسٹار چیلسی نے ویسٹ ہیم کو مات دی
چیلسی نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو۱۔۵؍ سے ہرا کر پریمیر لیگ کے نئے سیزن کی مہم میں اپنی پہلی جیت حاصل کی اور اپنے سابق ہیڈ کوچ گراہم پوٹر پر مزید دباؤ ڈالا۔ چیلسی نے اپنی ابتدائی الیون سے باصلاحیت کول پامر کو کھو دیا جب وہ لندن اسٹیڈیم میں ایک پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور وہ چھٹے منٹ میں لوکاس پیکیٹا کے شاندار گول سے پیچھے ہو گئے، لیکن ان کا ردعمل زور دار تھا۔ جواؤ پیڈرو نے گول کیا اور پھر پیڈرو نیٹو کو مدد فراہم کی تاکہ ۲۳؍ ویں منٹ تک چیلسی کو مقابلے کا رخ موڑنے میں مدد ملے اور اینزو فرنانڈیس نے گول کرکے اسکور ۱۔۳؍گول کردیا۔ اس کے بعد چیلسی کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔