Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹ ریوزنے ’دی بیٹ مین ۲‘ کی اسکرپٹ مکمل کرلی، فلم یکم اکتوبر۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی

Updated: June 28, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai

اداکار اور ہدایتکار میٹ ریوز نے فلم ’’دی بیٹ مین ۲‘‘کی اسکرپٹ مکمل کر لی ہے جس میں رابرٹ پیٹنسن کلیدی کردار نبھائیں گے۔یہ فلم یکم اکتوبر ۲۰۲۷ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

"The Batman 2" will be released in theaters on July 1, 2027. Photo: INN
’’دی بیٹ مین ۲‘‘ یکم جولائی ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

اداکار اور ہدایتکار میٹ ریوز نے فلم ’’دی بیٹ مین: پارٹ ۲‘‘ کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے جس میں رابرٹ پیٹنسن کلیدی کردار نبھائیں گے۔ میٹ ریوز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مونوکروم تصویر شیئر کی ہے جس میں ریوز اور فلم کے کو رائٹر میٹسن ٹاملن کو اسکرپٹ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسکرپٹ کے پہلے صفحے پر سب سے اوپر بیٹ مین کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مشہور گلوکار گرو رندھاوا کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال

مداح، جو بے صبری سے ڈی سی کی اگلی فلم کا انتظار کر رہے تھے، نے کمینٹ سیکشن میں کمینٹس کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اداکارہ ایزا گونزلیز اور روساریو ڈاؤسن بھی اگلی فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔ ریوز کی طرف سے فلم کی اسکرپٹ کے مکمل ہونے کی اطلاع دینے کے بعد چند مداحوں نے غور کیا کہ گونزلیز نے بھی پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے ریوز نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے کی شروعات کی تھی اور مداحوں نے کہا تھا کہ ہدایتکار صرف انہیں اداکاروں کو فالو کرتے ہیں جو ’’دی بیٹ مین‘‘پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سپر اسٹارڈم تنہا کردیتا ہے، شاہ رخ خان بھی تنہا ہیں: جیکی شروف

یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ڈاؤسن، جنہیں اسٹار وار سیریز ’’اشوکا‘‘ میں اپنے کردار کیلئے جانا جاتا ہے، ’’دی بیٹ مین ۲‘‘ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کمینٹ سیکشن میں ان کے ہارٹ ایموجیز شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے ان سے یہ سوال کرنا شروع کیا تھا کہ کیا وہ گارڈن کی بیٹی باربرا کا کردار نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ رابرٹ پیٹنسن کی فلم کے سنیما گھروں میں ہٹ ہونے کے بعد اپریل ۲۰۲۲ء کو سنیما کون پریزینٹیشن نے فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا۔ کئی مرتبہ تاخیر کے بعد یہ فلم یکم اکتوبر ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ خبر جیمس گن کی اگلی فلم ’’سپر مین‘‘ کی ریلیز سے پہلے سامنے آئی ہے جو ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK