جیکی شراف نے شاہ رخ خان کے متعلق کہاکہ ’’اسٹارڈم اکیلا کر دیتا ہے، اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: June 28, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
جیکی شراف نے شاہ رخ خان کے متعلق کہاکہ ’’اسٹارڈم اکیلا کر دیتا ہے، اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔‘‘
شاہ رخ خان اور جیکی شراف نے ’’دیوداس‘‘ اور ’’کنگ انکل‘‘ جیسی فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے۔ دونوں اداکار ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے تعلق سے اچھی باتیں کرتے ہیں۔ حال ہی میں وکی للوانی کے ساتھ اپنی گفتگو میں جیکی شراف نے بتایا کہ کس طرح شاہ رخ خان سیٹ پر اکیلے رہتے تھے۔ جیکی شراف نے کہا کہ سپراسٹارڈم تنہا کر دیتا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری میں ایس آر کے کے ابتدائی برسوں اور ’’کنگ انکل‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایکٹر کو ایک لولنی فیل ہونا چاہئے۔ میرے کو بولا تھا یہ کسی نے۔ میں نے اسے دیکھا وہاں بیٹھا ہوا۔ وہ میرے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا اور وہ قابل احترام ہیں، اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں۔ وہ ذاتی اور کرشماتی ہیں۔ لیکن اکیلا پن، جیسے وہ اکیلا ہے، میں اکیلا تھا۔ مجھے اس طرح کا ماحول پسند ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ تنازع: جاوید اخترنے کہا ’’اس میں ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘‘
جیکی شراف نے مزید کہا کہ ’’دیواس‘‘ سے پہلے بھی ہم نے کئی فلمیں کیں۔ ’’ون ٹو کا فور‘‘ کیا اور ایک دو فلم اور۔ دیوداس میں نارمل تھا۔ میرے لئے تو میرا بھائی تھا۔ میرے لئے بھائی جو میں نے دیکھا۔ وہ لڑکا جو میں نے دیکھا جو اکیلے کونے میں بیٹھا ہے۔ رول بھی ویسا تھا دیوداس کا اور میں اس کے ساتھ۔‘‘ جیکی شراف نے نشاندہی کی کہ جب کوئی شخص کامیابی کے زینے تک پہنچ جاتا ہے وہ اکیلا پن محسوس کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’مجھے لگتا ہے کہ ایس آر کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ ایوریسٹ کی بلندی تک پہنچ جاتے ہیں تو آپ کے پاس صرف آپ کا سایہ رہ جاتا ہے۔ مزید برآں، وہاں بھی آپ اکیلا محسوس کرتے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ آخری مرتبہ جیکی شراف فرح خان کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں نظر آئے تھے۔